بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 128 hadith
319b
حضرت عائشہؓ کہتی ہیں رسول اللہﷺ ایک برتن سے جو’’فرق‘‘ کہلاتا ہے غُسل فرماتے تھے اور میں اور آپؐ ایک ہی برتن سے غسل کر لیتے تھے۔ سفیان کہتے ہیں کہ ایک فرق تین صاع کا ہوتا ہے۔ سفیان کی روایت میں (فِی الْاِنَائِ الْوَاحِدِ کے بجائے) مِنْ اِنَائٍ وَاحِدٍ کے الفاظ ہیں
صحیح مسلم, كتاب الحيض, باب نمبر ۴۴, حدیث نمبر ۴۷۲, جلد نمبر صفحہ نمبر ۸۳321c
حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں میں اور رسول اللہﷺ ایک ہی برتن سے غُسلِ جنابت کر لیتے اور ہمارے ہاتھ باری باری اس میں پڑتے۔
صحیح مسلم, كتاب الحيض, باب نمبر ۴۴, حدیث نمبر ۴۷۶, جلد نمبر صفحہ نمبر ۸۴321d
معاذہ سے روایت ہے کہ حضرت عائشہؓ نے فرمایامیں اور رسول اللہﷺ ایک برتن سے جو میرے اور آپؐ کے درمیان ہوتا غسل کر لیتے اور آپؐ مجھ سے جلدی ہاتھ بڑھاتے یہانتک کہ میں عرض کرتی کہ میرے لئے چھوڑیں میرے لئے چھوڑیں۔ (معاذہ) کہتی ہیں کہ آپ دونوں جنبی ہوتے تھے۔
320
حضرت ابو سلمہ بن عبدالرحمٰنؓ کہتے ہیں کہ میں اور حضرت عائشہؓ کے رضاعی بھائی اُن کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ اس نے حضرت عائشہؓ سے نبیﷺ کے غُسلِ جنابت کے بارہ میں سوال کیاتو آپؓ نے ایک صاع کے برابر ایک برتن منگوایا اور پھر غسل فرمایا اس حال میں کہ ہمارے اور آپؓ کے درمیان پردہ تھا۔ آپؓ نے تین مرتبہ اپنے سر پر پانی ڈالا۔ وہ (ابوسلمہؓ )کہتے ہیں کہ نبیﷺ کی ازواج مطہّرات اپنے سر کے بال کانوں کی لو تک کٹوالیتی تھیں۔
321a
حضرت عائشہؓ نے فرمایا کہ رسول اللہﷺ جب غُسل فرماتے تو دائیں ہاتھ سے شروع فرماتے۔ اس پر پانی ڈال کر دھوتے۔ پھر دائیں ہاتھ سے بدن پر جو تکلیف دہ چیز ہوتی اس پرپانی ڈالتے اور بائیں ہاتھ سے اسے دھوڈالتے۔ جب اس سے فارغ ہوجاتے پھر اپنے سر پر پانی انڈیلتے۔ حضرت عائشہؓ نے فرمایا کہ میں اور رسول اللہﷺ ایک ہی برتن سے غُسل کر لیتے اور ہم جنبی ہوتے۔
321b
حضرت حفصہ بنت عبدالرحمان بن ابو بکرؓ سے جو منذر بن زبیر کی بیوی تھیں روایت ہے کہ حضرت عائشہؓ نے ان کو بتایا کہ وہ (حضرت عائشہؓ ) اور نبیﷺ ایک ہی برتن سے جو تین مُدْ تک یا اس کے قریب قریب ہوتا غُسل کرلیتے۔
322
حضرت ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ مجھے حضرت میمونہؓ نے بتایا کہ وہ اور نبیﷺ ایک ہی برتن سے غُسل کر لیتے۔
323
عمرو بن دیناربیان کرتے ہیں میرا سب سے بڑا علم یہ ہے جس کا خیال میرے دل میں بار بار آتاہے جو ابوا لشعثاء نے مجھے بتایا کہ حضرت ابن عباسؓ نے ان کو خبر دی کہ رسول اللہﷺ حضرت میمونہؓ کے بچے ہوئے پانی سے غُسل فرمالیتے تھے۔
حضرت امّ سلمہؓ بیان کرتی ہیں کہ وہ(ام سلمہؓ ) اور رسول اللہﷺ ایک ہی برتن سے غُسلِ جنابت کر لیتے۔
325a
حضرت انسؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ پانچ مکوک ٭سے غسل فرمالیتے اور ایک مکوک سے وضوء فرمالیتے۔