بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 128 hadith
325b
حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ ایک مُدْ(پانی) سے وضوء فرما لیتے اور ایک صاع سے پانچ مُدْ(پانی) تک سے غسل فرما لیتے۔
صحیح مسلم, كتاب الحيض, باب نمبر ۴۴, حدیث نمبر ۴۸۲, جلد نمبر صفحہ نمبر ۸۶326a
حضرت سفینہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کو ایک صاع پانی غسلِ جنابت کے لئے کافی ہو جاتا اور ایک مُدْ پانی وضوء کے لئے کفایت کرتا۔
327b
حضرت جبیر بن مطعمؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ کے پاس غسلِ جنابت کا ذکر کیا گیاتو آپؐ نے فرمایا کہ جہاں تک میرا تعلق ہے میں اپنے سر پر تین مرتبہ پانی ڈال لیتا ہوں۔
326b
حضرت سفینہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں حضرت ابو بکرؓ صاحبِ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ رسول اللہﷺ ایک صاع (پانی) سے غسل فرمالیتے اور ایک مُدْ(پانی) سے وضوء فرما لیتے۔ ابن حجر کی روایت میں (یَتَطَھَّرُ بِالْمُدِّ کے بجائے) یُطَھِّرُہُ الْمُدُّکے الفاظ ہیں اور راوی کہتے ہیں کہ وہ عمر رسیدہ ہو گئے تھے اس لئے مجھے ان کی روایت پر اعتمادنہیں۔
327a
حضرت جبیرؓ بن مطعم بیان کرتے ہیں کہ لوگ رسول اللہﷺ کے پاس غسل کے بارہ میں باتیں کر رہے تھے۔ کسی نے کہا کہ میں اپنا سر اس اس طرح دھوتا ہوں۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ میں اپنے سر پر تین اوک پانی ڈالتاہوں۔
328
حضرت جابر بن عبداللہؓ سے روایت ہے کہ ثقیف کے وفدنے نبیﷺ سے پوچھااور عرض کیاکہ ہمارا علاقہ بڑا سرد علاقہ ہے تو غسل کیسے ہو؟ آپؐ نے فرمایا کہ میں تواپنے سر پر تین مرتبہ پانی ڈال لیتاہوں۔ ابو بِشر کہتے ہیں کہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ثقیف کے وفدنے یا رسول اللہ! کے الفاظ کہے تھے۔
329
حضرت جابر بن عبداللہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ جب غسلِ جنابت فرماتے اپنے سر پر تین اوک پانی ڈال لیتے۔ حسن بن محمدنے اُن سے عرض کیا کہ میرے بال بہت زیادہ ہیں۔ حضرت جابرؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے اس سے کہا کہ اے میرے بھتیجے! رسول اللہﷺ کے بال تمہارے بالوں سے زیادہ گھنے اور پاکیزہ تھے۔
330a, 330b, 330c
حضرت ام سلمہؓ بیان کرتی ہیں مَیں نے عرض کیا یا رسول اللہ! میں ایک ایسی عورت ہوں جواپنے سر پر کس کر مینڈھی بناتی ہوں۔ کیا میں غسلِ جنابت کے وقت اسے کھولوں؟ آپؐ نے فرمایا نہیں بلکہ تمہارے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ تم تین اُوک پانی اپنے سر پر ڈال لو۔ پھر اپنے اُوپر پانی ڈال لو تو تم پاک ہو جاؤ گی۔ عبدالرزاق کی روایت میں ہے (حضرت امّ سلمہؓ نے پوچھا کہ) کیا میں حیض اور جنابت کے(غُسل کے وقت) اس مینڈھی کو کھول دُوں؟ آپؐ نے فرمایا نہیں۔ ایوب بن موسیٰ نے اسی سند سے روایت کی ہے اور کہا(حضرت اُمِّ سلمہؓ نے پوچھا) کیا میں اُسے (مینڈھی کو) کھولوں اور غسلِ جنابت کروں۔ راوی نے حیض کا ذکر نہیں کیا۔
331
عبید بن عمیر بیان کرتے ہیں کہ حضرت عائشہ ؓ کو یہ بات پہنچی کہ حضرت عبداللہ بن عمروؓ عورتوں کو ان کے غسل کے وقت بال کھولنے کے لئے کہتے ہیں آپؓ نے فرمایا اس ابن عمروؓ کی اس بات پر تعجب ہے وہ عورتوں کو غسل کے وقت بال کھولنے کا کہتے ہیں ان کو سر منڈوانے کا کیوں نہیں کہہ دیتے۔ میں اور رسول اللہﷺ ایک ہی برتن سے غسل کر لیتے اور میں اپنے سر پر تین دفعہ سے زیادہ پانی نہ ڈالتی۔
332a, 332b
حضرت عائشہؓ سے روایت ہے وہ بیان کرتی ہیں کہ ایک عورت نے نبیﷺ سے پوچھا کہ وہ غسلِ حیض کس طرح کرے؟ راوی نے کہا کہ حضرت عائشہؓ نے ذکر کیا کہ آپؐ نے اسے سکھایا کہ وہ کیسے غسل کرے پھر مشک کا ایک پھایا لے اور اس کے ذریعہ صفائی کرے۔ اس نے عرض کیا کہ اس کے ذریعہ میں کیسے صفائی کروں؟ آپؐ نے فرمایا تم اس کے ذریعہ صفائی کرو، سبحان اللہ اور پھر آپؐ نے منہ ڈھانپ لیا۔ سفیان بن عیینہ نے ہمیں اپنے ہاتھ اپنے چہرہ پر رکھ کر دکھایا اور کہا کہ حضرت عائشہؓ نے فرمایا کہ اس پر مَیں نے اسے اپنی طرف کھینچ لیا اور میں سمجھ گئی کہ نبیﷺ کا کیا منشاہے۔ پس میں نے کہا کہ جہاں جہاں خون کا نشان پاؤ وہاں وہاں اسے لگاؤ۔ حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ ایک عورت نے نبیﷺ سے پوچھا کہ میں پاک ہونے پرکس طرح غُسل کروں؟ تو آپؐ نے فرمایا کہ ایک مشک لگا ہوا پھایا لو پھر اس کے ساتھ صفائی کرلو۔