بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 8 of 128 hadith
حضرت ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ ہم نبیﷺ کے پاس تھے کہ آپؐ جائے حاجت سے تشریف لائے توآپؐ کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیااور عرض کیا گیا کیا آپ وضوء نہیں کریں گے؟ آپؐ نے فرمایا کس لئے؟ کیا میں نماز پڑھنے لگا ہوں کہ وضوء کروں؟
صحیح مسلم, كتاب الحيض, باب نمبر ۶۵, حدیث نمبر ۵۵۲, جلد نمبر صفحہ نمبر ۱۲۷حضرت عبداللہ بن عباسؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ قضاء حاجت کے لئے تشریف لے گئے جب آپؐ (واپس) تشریف لائے توآپؐ کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیااور عرض کیا گیا یارسول اللہ! کیاآپ وضوء نہیں کریں گے؟آپؐ نے فرمایا کیوں؟ کیا نماز کے لئے؟
حضرت انسؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ نماز کے لئے اقامت ہوگئی تو رسول اللہﷺ کسی سے کوئی رازدارانہ بات کر رہے تھے عبد الوارث کی روایت میں ہے اللہ کے نبیﷺ کسی سے کوئی راز کی بات کر رہے تھے جب آپؐ نماز کے لئے کھڑے ہوئے تو لوگوں کو نیند آگئی تھی۔
عبد العزیز بن صہیب سے روایت ہے انہوں نے حضرت انس بن مالکؓ سے سنا کہ ایک مرتبہ نماز کے لئے اقامت ہوگئی جبکہ نبیﷺ کسی شخص سے کوئی راز کی بات کر رہے تھے۔ آپؐ اس سے بات کرتے رہے یہاں تک کہ آپؐ کے صحابہؓ کو نیند آ گئی پھر آپؐ تشریف لائے اور ان کو نمازپڑھائی۔
صحیح مسلم, كتاب الحيض, باب نمبر ۶۷, حدیث نمبر ۵۵۷, جلد نمبر صفحہ نمبر ۱۲۹قتادہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انسؓ کو کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہﷺ کے صحابہؓ سو جاتے پھر نماز اداکرتے اور وضوء نہ کرتے۔ راوی نے کہا کہ آپ نے حضرت انسؓ کو یہ کہتے ہوئے سنا؟انہوں نے کہا ہاں اللہ کی قسم۔
صحیح مسلم, كتاب الحيض, باب نمبر ۶۷, حدیث نمبر ۵۵۸, جلد نمبر صفحہ نمبر ۱۲۹حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ (ایک مرتبہ) عشا ء کی نماز کی اقامت ہوگئی تو ایک آدمی کہنے لگا کہ مجھے(آپؐ سے) ایک کام ہے چنانچہ نبیﷺ اس سے راز کی بات کرنے کے لئے کھڑے ہوگئے یہاں تک کہ لوگوں کو یا کچھ لوگوں کو نیند آگئی پھر انہوں نے نماز ادا کی۔
صحیح مسلم, كتاب الحيض, باب نمبر ۶۷, حدیث نمبر ۵۵۹, جلد نمبر صفحہ نمبر ۱۲۹حضرت ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ جب نبیﷺ قضائے حاجت سے فارغ ہوئے توکھانا آپؐ کی خدمت میں پیش کیا گیا۔ آپؐ نے بغیر پانی چھونے کے کھانا تناول فرمایا٭۔ سعید بن حویرث روایت کرتے ہیں کہ نبیﷺ کی خدمت میں عرض کیا گیاکہ آپؐ نے وضوء نہیں کیا؟تو آپؐ نے فرمایا میں نے نماز کا ارادہ تو نہیں کیا کہ وضوء کروں۔ ٭ یعنی باقاعدہ وضوء نہیں فرمایا۔
حماد کی روایت میں حضرت انسؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ جب جائے ضرورت میں داخل ہوتے اور ھُشیم کی روایت میں ہے جب بیت الخلاء میں داخل ہوتے آپؐ کہتے اَللّٰہُمَّ اِنِّی اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْخُبْثِ وَالْخَبَائِثِ اے اللہ میں ظاہری اور باطنی پلیدگیوں سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔ ابوبکر بن ابی شیبہ کی روایت میں اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الْخُبْثِ وَالْخَبَائِث کے الفاظ ہیں