بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 128 hadith
336b, 336c
سعید بن ابو ہند سے روایت ہے کہ عقیل کے آزاد کردہ غلام ابو مرّہ نے ان کو بتایاکہ حضرت ام ہانی ؓ بنت ابی طالب نے ان سے بیان کیاکہ فتحِ(مکہ) کے سال وہ رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئیں توآپؐ مکہ کے بالائی علاقہ میں قیام فرما تھے۔ رسول اللہﷺ غسل کے لئے اُٹھے تو حضرت فاطمہؓ نے آپؐ کے لئے پردہ کیا۔ پھر آپؐ نے اپنا کپڑا لیا اور اپنے گرد لپیٹ لیا پھر آپؐ نے چاشت کی آٹھ رکعتیں نفل پڑھیں۔ سعید بن ابو ہند اسی سند سے روایت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ آپؐ کی صاحبزادی حضرت فاطمہؓ نے آپؐ کے کپڑے سے آپؐ پر پردہ کیا۔ جب آپؐ نے غسل کر لیا تو اس کپڑے کو(اپنے گرد) لپیٹ لیا پھر آپؐ کھڑے ہوئے اور آٹھ رکعتیں ادا کیں اور یہ چاشت کا وقت تھا۔
صحیح مسلم, كتاب الحيض, باب نمبر ۵۰, حدیث نمبر ۵۰۲, جلد نمبر صفحہ نمبر ۹۸حضرت ابو سعید خدریؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا کہ پانی (کا استعمال)’’پانی‘‘ کی وجہ سے ضروری ہے۔
صحیح مسلم, كتاب الحيض, باب نمبر ۵۵, حدیث نمبر ۵۱۱, جلد نمبر صفحہ نمبر ۱۰۴حضرت میمونہؓ کہتی ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نے نبیﷺ کے لئے پانی رکھا اور آپؐ کے لئے پردہ کیا۔ پھر آپؐ نے غُسل فرمایا۔
338a
حضرت ابو سعید خدریؓ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ کوئی مرد کسی مرد کے ستر کو نہ دیکھے، نہ ہی کوئی عورت کسی عورت کے ستر کو دیکھے۔ نہ ہی مرد دوسرے مرد کے ساتھ ایک چادر میں اکٹھے ہوں، نہ ہی کوئی عورت دوسری عورت کے ساتھ ایک چادر میں اکٹھی ہو۔ ضحاک بن عثمان کی روایت میں لفظ عَوْرَۃ کی جگہ عُرْیَۃ ہے۔
ہَمام بن منبّہ کہتے ہیں کہ یہ باتیں ہمیں حضرت ابو ہریرہؓ نے محمد رسول اللہﷺ سے روایت کر کے بیان کیں۔ پھر انہوں (ہَمام بن منبّہ) نے ان میں سے احادیث بیان کیں۔ ان میں سے (ایک) یہ ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ بنی اسرائیل عریاں نہایا کرتے تھے اور ایک دوسرے کے ستر کو دیکھ لیتے۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام اکیلے غُسل فرمایاکرتے تھے۔ انہوں (بنی اسرائیل) نے کہا کہ خدا کی قسم! موسیٰ ؑ کو ہمارے ساتھ غسل کرنے میں کوئی چیز مانع نہیں سوائے اس کے کہ وہ فتق سے بیمار ہیں۔ آپؐ نے فرمایا کہ ایک مرتبہ موسیٰ علیہ السلام نہانے کو گئے اور اپنا کپڑا حجر پررکھا اور حجر آپ کا کپڑا لے کر بھاگ گیا۔ حضرت موسیٰ ؑ اس کے پیچھے دوڑے اور یہ کہتے جاتے اے حجر! میرا کپڑا، اے حجر ! میرا کپڑا حتّٰی کہ بنی اسرائیل نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کا ستر دیکھ لیا اور کہا اللہ کی قسم! موسیٰ علیہ السلام کو تو کوئی بیماری نہیں ہے۔ پھر حجر کھڑا ہو گیا یہانتک کہ انہیں دیکھ لیا گیا۔ آپؐ نے فرمایا کہ پھر انہوں نے اپنا کپڑا لے لیا اور حجر کو مارنے لگے۔ حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ خدا کی قسم! حجر پر موسیٰ علیہ السلام کی ضربات کے چھ یا سات نشان ہیں 1۔
حضرت جابر بن عبداللہؓ کہتے ہیں کہ جب کعبہ کی تعمیر ہونے لگی 2 تو نبیﷺ اور حضرت عباسؓ پتھر منتقل کرنے لگے۔ حضرت عباسؓ نے نبیﷺ سے کہا کہ آپ پتھر اُٹھانے کے لئے اپنے ازار کو اپنے کندھوں پر رکھ لیں چنانچہ ایسا ہی کیامگرآپؐ زمین پر گر پڑے اور آپؐ کی آنکھیں آسمان کی طرف بلند ہو گئیں۔ پھر آپؐ کھڑے ہوئے اور کہنے لگے میرا ازار، میرا ازار۔ پھر آپؐ نے اپنا ازار کس کر باندھ لیا۔ ابن رافع اپنی روایت میں ’’رقبۃ‘‘ یعنی گردن کے الفاظ لائے ہیں ’’عاتقک‘‘ اپنا کندھانہیں کہا۔
حضرت جابر بن عبداللہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ لوگوں کے ساتھ کعبہ کے لئے پتھر منتقل کررہے تھے اور آپؐ ازار پہنے ہوئے تھے۔ آپؐ کو آپؐ کے چچا حضرت عباسؓ نے کہا کہ اے میرے بھتیجے! آپ اپنا ازار کھول دیں اور پتھروں سے (بچنے کے لئے) اپنے کندھوں پر رکھ دیں۔ راوی کہتے ہیں کہ آپؐ نے ازار کھول کر اپنے کندھے پر رکھ لیا مگر آپؐ غش کھاکرگر پڑے۔ وہ کہتے ہیں اس دن کے بعد آپؐ کو عریاں نہیں دیکھا گیا۔
مِسور بن مخرمہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں ایک بھاری بھرکم پتھر اُٹھائے آرہا تھا۔ میں نے ایک ہلکا سا ازارپہنا ہوا تھا۔ وہ بیان کرتے ہیں کہ میرا ازار کھُل گیا لیکن میرے پاس جو پتھر تھا اسے میں (نیچے) نہ رکھ سکایہانتک کہ میں اسے اس کی جگہ پر لے گیا۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا جاؤ، اپنا کپڑا لو اور تم لوگ یوں ننگے مت پھِرا کرو۔
حضرت عبداللہ بن جعفرؓ کہتے ہیں کہ ایک دن رسول اللہﷺ نے مجھے اپنے پیچھے بٹھا لیااورمجھے ایک راز کی بات بتائی جو میں لوگوں میں سے کسی کو نہیں بتاؤں گااور آپؐ کو اپنی حاجت کے وقت سب سے زیادہ پسندیدہ بلند عمارت وغیرہ یا کھجور کا باغ تھا۔ ابن اسماء اپنی روایت میں کہتے ہیں یعنی کھجوروں کا باغ جس کے گرد دیوار ہو۔
حضرت ابو سعید خدریؓ کہتے ہیں کہ میں پیر کے دن رسول اللہﷺ کے ساتھ قباء کی طرف گیا۔ جب ہم بنی سالم میں پہنچے تو رسول اللہﷺ عِتبانؓ کے دروازے پر جاکر رک گئے اور (ان کو) آواز دی تو وہ اپنا ازار گھسیٹتے ہوئے باہر نکلے۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا ہم نے اس آدمی کوجلدی میں ڈالاہے۔ عِتبان نے کہا یا رسول اللہ! اگر کوئی مرد اپنی عورت سے جلدی الگ ہو جائے لیکن اس کی منی نہ نکلے۔ آپؐ کا اس کے بارہ میں کیا ارشاد ہے؟ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ پانی (کا استعمال) صرف ’’پانی‘‘ کی وجہ سے ضروری ہے۔