بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 70 hadith
حضرت سعید بن مسیبؓ بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابو ہریرہؓ نے انہیں بتایا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جمعہ کے دن جب امام خطبہ دے رہا ہو اور تم اپنے ساتھی سے کہو کہ خاموش ہوجاؤ تو تم نے لغو کام کیا۔
حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ
حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے جمعہ کے دن کا ذکر کیا اور فرمایا اس میں ایک گھڑی ہوتی ہے اگر ایک مسلمان بندہ نماز پڑھتے ہوئے اس سے موافقت کر جائے اور اللہ سے کچھ مانگے تو وہ ضرور اسے عطاء کردیتا ہے۔ قتیبہ نے اپنی روایت میں مزیدیہ کہا کہ آپؐ نے اس (گھڑی) کے چھوٹا ہونے کااپنے ہاتھ سے اشارہ کیا۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ابو القاسمﷺ نے فرمایا جمعہ میں ایک ایسی گھڑی ہوتی ہے جو کوئی مسلمان کھڑے نماز پڑھتے ہوئے اس سے موافقت کر جائے اور اللہ سے خیر مانگے تو وہ ضرور اسے عطاء کردیتا ہے اور آپؐ نے ہاتھ کے اشارہ سے اس کو بہت چھوٹا بہت مختصر بتایا۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جمعہ میں ایک ایسی گھڑی ہوتی ہے اگر ایک مسلمان اس سے موافقت کر جائے اور اس میں اللہ سے خیر مانگے تو وہ ضرور اسے عطاء کردیتا ہے۔ آپؐ نے فرمایا وہ بہت مختصر گھڑی ہے۔ ہمام بن منبہ کی روایت میں حضرت ابو ہریرہؓ نے نبیﷺ سے جو روایت کی ہے اس میں یہ نہیں کہا کہ وہ گھڑی مختصر ہے۔
ابو بردہ بن حضرت ابو موسیٰ اشعریؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمرؓ نے مجھ سے کہا کیا تم نے اپنے والد سے جمعہ کی گھڑی کی کیفیت کے بارہ میں رسول اللہﷺ سے حدیث بیان کرتے سنا ہے؟ وہ کہتے ہیں میں نے کہا ہاں میں نے سنا وہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ وہ گھڑی امام کے بیٹھنے سے نماز کے ختم ہو نے کے درمیان ہوتی ہے۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ ہم بعد میں آنے والے ہیں اور ہم قیامت کے دن(سب سے)سبقت لے جانے والے ہیں۔ اگرچہ ہر اُمّت کو کتاب ہم سے پہلے دی گئی تھی اور ہمیں ان کے بعد(کتاب) دی گئی پھر یہ(جمعہ) وہ دن ہے جسے اللہ نے ہم پر فرض کیا ہے اور اللہ نے ہماری اس کی طرف رہنمائی فرمائی اور لوگ اس بارہ میں ہم سے پیچھے ہیں یہود کل اور نصاریٰ پرسوں ٭۔ ٭ یہود ہفتہ کے روز اور نصاریٰ اتوار کے روز اجتماعی عبادت کرتے ہیں۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ ہم بعد میں آنے والے قیامت کے دن پہلے ہوں گے اور ہم سب سے پہلے جنت میں داخل ہوں گے اگرچہ انہیں ہم سے پہلے کتاب دی گئی تھی اور ہمیں وہ ان کے بعددی گئی لیکن انہوں نے اختلاف کیا اور جس حق کے بارہ میں انہوں نے اختلاف کیا اللہ نے اس کی طرف ہماری رہنمائی فرمادی۔ یہ ان کا وہ دن ہے جس کے بارہ میں انہوں نے اختلاف کیا اللہ نے اس کے بارہ میں ہمیں ہدایت فرمائی _راوی کہتے ہیں جمعہ کا دن _ پس آج کا دن ہمارا ہے اور کل یہود کا اور پرسوں نصاریٰ کا۔