بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 70 hadith
حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ جمعہ کے دن نماز فجر میں الٓمٓ تَنْزِیْل (السجدہ) اور ھَلْ اَتٰی عَلَی الْاِنْسَانِ حِیْنٌ مِنَ الدَّھْرِ (سورۃ الدھر) پڑھتے تھے اور یہ کہ نبیﷺ جمعہ کی نماز میں سورۃ الجمعہ اور سورۃ المنافقین پڑھتے تھے۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسو ل اللہﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی جمعہ پڑھے تو اس کے بعد چار رکعت نماز پڑھ لے۔
نافع حضرت عبد اللہؓ بن عمرسے روایت کرتے ہیں انہوں نے رسول اللہﷺ کی نفل نماز کے بارہ میں بیان کیا اور کہا آپؐ جمعہ کے بعد(مسجد میں )نماز نہیں پڑھتے تھے یہاں تک کہ واپس تشریف لے جاتے اور دو رکعت نماز اپنے گھر میں ادا فرماتے۔ راوی یحیٰ کہتے ہیں کہ میرا ظن ہے کہ میں نے فَیُصَلّیکے الفاظ پڑھے بلکہ میں نے یقینا پڑھے تھے۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ جمعہ کے دن نماز فجر میں الٓمٓ تَنْزِیْل (سورۃ السجدہ) اور ھَلْ اَتٰی (سورۃ الدھر) پڑھا کرتے تھے۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ جمعہ کے دن صبح کی نماز میں الٓمٓ تَنْزِیْل (سورۃ السجدۃ)پہلی رکعت میں اور دوسری میں ھَلْ اَتٰی عَلَی الْاِنْسَانِ حِیْنٌ مِّنَ الدَّھرِ لَمْ یَکُنْ شَیئاً مَّذکُورًا (سورۃ الدھر)پڑھا کرتے تھے۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسو ل اللہﷺ نے فرمایا جب تم جمعہ کے بعدنماز پڑھو تو چار رکعت نماز پڑھو۔ عمرو کی روایت میں مزید یہ ہے کہ راوی سہیل کہتے ہیں کہ اگر تمہیں کسی وجہ سے جلدی ہو تو دو رکعتیں مسجد میں پڑھ لو اور دو رکعتیں جب تم واپس جاؤ۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسو ل اللہﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی جمعہ کے بعدنماز پڑھے تو اسے چاہیے کہ وہ چار رکعت پڑھے۔ جریر کی روایت میں مِنْکُمْ کے الفاظ نہیں ہیں۔
سالم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبیﷺ جمعہ کے بعد دورکعت پڑھتے تھے۔
عمر بن عطاء بن ابی الخوار کہتے ہیں کہ نافع بن جبیر نے ان کو نمر کی بہن کے بیٹے سائب کی طرف بھیجاکہ وہ ان سے اس چیز کے بارہ میں پوچھیں جو امیر معاویہ نے ان سے نماز میں دیکھی۔ انہوں نے کہا ہاں میں نے مقصورہ 1میں ان(امیر معاویہ) کے ساتھ جمعہ پڑھا تھا جب امام نے سلام پھیر دیا تو میں اپنی جگہ پر کھڑا ہوگیا اور نماز پڑھی جب وہ (امیر معاویہ) اندرگئے تو مجھے بلا بھیجا اور کہا جو تم نے کیا ہے پھر ایسا نہ کرنا جب تم جمعہ پڑھ لو تو جب تک کلام نہ کر لو یا اس جگہ سے چلے نہ جاؤ کسی قسم کی نماز نہ پڑھو کیونکہ رسول اللہﷺ نے ہمیں اس کا حکم دیا ہے کہ کوئی نماز، نماز سے ملائی نہ جائے یہانتک کہ ہم کلام کرلیں یا نکل نہ جائیں 2۔ ایک اور روایت میں اَ لْاِمَام کا لفظ نہیں ہے۔