بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 70 hadith
حضرت ابو ہریرہؓ نے ہم سے بیان کیا کہ محمدرسول اللہﷺ نے فرمایا کہ ہم بعد میں آنے والے قیامت کے دن سبقت لے جانے والے ہوں گے اگر چہ انہیں ہم سے پہلے کتاب دی گئی اور ہمیں انکے بعددی گئی اور یہ (جمعہ) ان کادن ہے جو ان پر فرض کیا گیا تھا پھر انہوں نے اس میں اختلاف کیا اللہ نے اس کی طرف ہماری رہنمائی فرما دی پس وہ اس میں ہمارے پیچھے ہیں یہود کل اور نصاریٰ پرسوں۔
حضرت سہلؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم قیلولہ نہ کرتے اور صبح کا کھانا نہ کھاتے مگر جمعہ کے بعد۔ ابن حجر نے مزید کہا کہ رسول اللہ
ایاس بن سلمہ بن الاکوع اپنے والد سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ جب سورج کا زوال ہو جاتا تو ہم رسول اللہﷺ
حضرت ابوہریرہؓ اور حضرت حذیفہؓ دونوں کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جو لوگ ہم سے پہلے تھے اللہ نے انہیں جمعہ کے دن کے بارہ میں گمراہ قرار دیا۔ پس یہود کے لئے ہفتہ کا دن اور عیسائیوں کے لئے اتوار کا دن ہے۔ پھراللہ ہمیں لایا اور اللہ نے جمعہ کے دن کی طرف ہماری راہنمائی فرمائی اور جمعہ ہفتہ اور اتواراس نے بنائے۔ اسی طرح وہ قیامت کے دن بھی ہم سے پیچھے ہوں گے اور ہم دنیا والوں میں بعد میں آنے والے ہیں قیامت کے دن پہلے ہوں گے جن کا فیصلہ مخلوق سے پہلے ہوگا اور واصل کی روایت میں (المَقْضِیُّ لَھُمْ کے بجائے) المَقْضِیُّ بَینَھُمْ کے الفاظ ہیں۔ حضرت حذیفہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا ہماری رہنمائی جمعہ کی طرف کی گئی تھی اور ہم سے پہلوں کو اللہ نے وہ بھُلادیا۔
حضرت ابوہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جب جمعہ کا دن ہوتاہے تو مسجد کے دروازوں میں سے ہر دروازے پر فرشتے ہوتے ہیں اور وہ پہلے(آنے والے) پھرپہلے(آنے والے) کا (نام) لکھتے ہیں اور جب امام بیٹھ جا تا ہے تو اپنے رجسٹر لپیٹ لیتے ہیں اور ذکر سننے لگتے ہیں اور اول وقت پر آنے والے کی مثال اس شخص کی مانند ہے جو اونٹ کی قربانی کرتا ہے اور جو بعد میں آنے والا ہے وہ اس کی مانند ہے جوگائے کی قربانی کرتا ہے اس کے بعد آنے والا اس شخص کی مانند ہے جو مینڈھے کی قربانی کرتا ہے پھر آنے والا اس کی طرح ہے جومرغی کی قربانی کرتا ہے اس کے بعد آنے والا اس کی طرح ہے جو انڈے کی قربانی کرتاہے۔
حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ مسجد کے دروازوں میں سے ہر دروازے پر ایک فرشتہ ہوتا ہے وہ پہلے آنے والے اور پھر پہلے آنے والے کا (نام) لکھتا ہے اور آپؐ نے اونٹ کی قربانی کی مثال دی پھر ان کو تدریجاً نیچے لاتے گئے یہانتک کہ انڈے(کی قربانی کرنے والے)کی طرح چھوٹا قرار دیا۔ پھر جب امام (خطبہ کے لئے آکر) بیٹھ جا تا ہے تو رجسٹر لپیٹ دیئے جاتے ہیں اور وہ ذکر (سننے) کے لئے حاضر ہوجاتے ہیں۔
حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا کہ جس نے غسل کیا پھر جمعہ پر آیا اور جو اُس کے لئے مقدّر تھا نماز پڑھی پھر وہ خاموش رہا یہانتک کہ وہ خطبہ سے فارغ ہوگیا۔ پھر اس نے (امام کے) ساتھ نماز پڑھی تو اس (جمعہ) اور دوسرے جمعہ کے درمیان اس سے مغفرت کا سلوک کیا جاتا ہے اور تین دن زائد بھی۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جس نے وضوء کیا اور اچھی طرح وضوء کیا پھر وہ جمعہ پر آیا اور اس نے غور سے (خطبہ) سنا اور خاموش رہا تو اس (جمعہ) اور (دوسرے) جمعہ کے د رمیان اس سے مغفرت کا سلوک کیا جاتا ہے اور تین دن زائد بھی اور جس نے کنکریوں کو چھوا اس نے لغو کام کیا٭۔
حضرت جابر بن عبداللہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہﷺ کے ساتھ نمازِ (جمعہ) ادا کیا کرتے تھے پھر ہم واپس لوٹتے تھے پھر ہم اپنے پانی لانے والے اونٹوں کو آرام دیتے تھے۔ حسن کہتے ہیں میں نے جعفر سے کہا یہ کونسی گھڑی ہوتی تھی؟ انہوں نے کہا سورج کے زوال کا وقت۔
جعفر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں انہوں نے حضرت جابر بن عبد اللہؓ سے پوچھا کہ رسول اللہﷺ جمعہ کب پڑھا کرتے تھے انہوں نے کہا کہ آپؐ جمعہ پڑھتے پھر ہم اپنے اونٹوں کی طرف جاتے اور انہیں آرام دیتے۔ راوی عبد اللہ نے اپنی روایت میں اضافہ کیا کہ جب سورج ڈھلتا تھا اور یہ کہ اونٹوں سے مراد پانی اٹھانے والے اونٹ ہیں۔