بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 130 hadith
حضرت ابن عمرسے مروی ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کسی کو دعوت ولیمہ کے لئے بلایا جائے تو اسے چاہیے کہ وہ قبول کرے۔ راوی خالد کہتے ہیں عبیداللہ اس سے شادی کی دعوت مراد لیتے تھے۔
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کسی کو شادی کی دعوت پربلایا جائے تو اسے چاہیے کہ وہ قبول کرے۔
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ
حضرت ابن عمرؓ کہا کرتے تھے کہ نبیﷺ نے فرمایا جب کوئی اپنے بھائی کو بلائے تو چاہیے کہ وہ قبول کرے، شادی ہو یا اس طرح کی کوئی اور (تقریب)۔
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے فرمایا جسے شادی کی دعوت پر یا اس قسم کی کسی(تقریب) پر بلایا جائے تووہ قبول کرے۔
حضرت عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے فرمایا جب تمہیں بلایا جائے توتم دعوت کے لئے آؤ۔
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایااگر تمہیں پائے کے لئے بھی بلایاجائے تو اسے قبول کرو۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کسی کو دعوت کے لئے بلایا جائے تووہ قبول کرے اور اگر وہ روزہ دار ہو تو وہ دعا کرے اور اگر بغیر روزے کے ہو تو وہ کھائے۔
نافع سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں نے حضرت عبداللہ بن عمرؓ سے سنا۔ وہ کہتے تھے رسول اللہﷺ نے فرمایا اس دعوت کوقبول کرو جب تم اس کے لئے بلائے جاؤ۔ راوی کہتے ہیں حضرت عبداللہؓ بن عمرؓ شادی یا شادی کے علاوہ دعوت میں آیا کرتے اور اس میں آتے اگرچہ وہ روزہ دار ہوتے۔
حضرت جابرؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کسی کو کھانے کے لئے بلایا جائے تو وہ قبول کرے۔ پھر اگر وہ چاہے تو کھائے چاہے تو نہ کھائے اور ابن مثنیٰ کی روایت میں (اِذَا دُعِیَ اَحَدُکُمْ اِلٰی طَعَامٍٍ کی بجائے) اِذَا دُعِیَ اَحَدُکُمْ کے الفاظ ہیں۔