بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 240 hadith
حضرت ا بنِ عباسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں سات ہڈیوں پر سجدہ کروں پیشانی‘پھر آپؐ نے اپنے ہاتھ سے اپنی ناک کی طرف اشارہ فرمایا‘ اور دو ہاتھ اور دو پاؤں اور دونوں پیروں کی انگلیاں اور ہم کپڑوں اور بالوں کو سنبھالتے نہ رہیں۔
حضرت براءؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جب تم سجدہ کرو تو اپنے ہتھیلیوں کو(زمین پر) رکھو اور اپنی کہنیوں کو اٹھائے رکھو۔
حضرت عباسؓ بن عبدالمطلب سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ جب بندہ سجدہ کرتا ہے تو اس کے ساتھ سات اعضاء سجدہ کرتے ہیں اس کا چہرہ، اس کے دونوں ہاتھ، اس کے دونوں گھٹنے اور اس کے دونوں پیر۔
حضرت عبداللہ بن عباسؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت عبداللہ بن حارثؓ کو اس طرح نماز پڑھتے دیکھا کہ ان کے سر کے بال پچھلی طرف بندھے ہوئے تھے۔ وہ (حضرت عبداللہ بن عباسؓ ) کھڑے ہوئے اور اسے کھولنے لگے۔ جب وہ نماز سے فارغ ہوئے تو حضرت ابن عباسؓ کی طرف متوجہ ہوئے اور کہنے لگے تمہیں میرے سر سے کیا؟اس پر انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ اس کی مثال اس کی طرح ہے جو نماز پڑھے اور اس کے ہاتھ بندھے ہوئے ہوں ٭۔
حضرت انسؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا سجدے میں اعتدال سے کام لو اور تُم میں سے کوئی کُتّے کے (بازو) پھیلانے کی طرح اپنے بازو نہ پھیلائے۔
حضرت عبداللہؓ بن مالک بن بُحَیْنَہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ جب نماز پڑھتے تو اپنے بازو اتنا کھولتے کہ آپؐ کی بغلوں کی سفیدی ظاہر ہونے لگتی۔ حضرت عمروؓ بن حارث کی ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہﷺ جب سجدہ کرتے تواپنے سجدے میں اپنے بازو اتنا کھولتے کہ آپؐ کی بغلوں کی سفیدی دیکھی جاتی۔ لیث کی روایت میں ہے کہ رسول اللہﷺ جب سجدہ کرتے تو اپنے بازوؤں کواپنی بغلوں سے اتنا کھول کر رکھتے کہ میں آپؐ کی بغلوں کی سفیدی دیکھ لیتا۔
حضرت میمونہؓ سے روایت ہے آپؓ فرماتی ہیں کہ نبیﷺ جب سجدہ کرتے تو اگر بکری کا بچہ آپؐ کے سامنے سے گذرنا چاہتا تو گذر سکتا٭۔
حضرت میمونہؓ بنت حارث سے روایت ہے وہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہﷺ جب سجدہ کرتے تو (بازوؤں میں ) اتنا فاصلہ رکھتے کہ جو آپؐ کے پیچھے ہوتا وہ آپؐ کی بغلوں کی سفیدی دیکھ لیتا۔ وکیع کہتے ہیں یعنی ان دونوں کی سفیدی