بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 240 hadith
حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ نبیﷺ رات کو نماز پڑھ رہے ہوتے اور میں آپؐ کے پہلو میں حائضہ ہونے کی حالت میں ہوتی اور میرے اوپر چادر ہوتی جس کا کچھ حصہ آپؐ پر آپؐ کے پہلو تک ہوتا۔
عمر بن ابو سلمہؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو حضرت ام سلمہؓ کے گھر میں ایک کپڑے میں نماز پڑھتے دیکھا آپؐ نے اس کپڑے کے دونوں کناروں کو مخالف سمت میں ڈالا ہوا تھا۔
عمرو کہتے ہیں کہ ابو زبیر مکی نے ان کو بتایا کہ انہوں نے حضرت جابر بن عبداللہؓ کو ایک کپڑا لپیٹے ہوئے اس طرح نماز پڑھتے ہوئے دیکھا کہ وہ مخالف اطراف سے چادر اپنے اوپر لئے ہوئے تھے جبکہ ان کے پاس ان کے (اور) کپڑے موجود تھے۔ حضرت جابرؓ نے کہا کہ انہوں نے رسول اللہ
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ ایک سوال کرنے والے نے رسول اللہﷺ سے ایک کپڑے میں نماز کے بارہ میں پوچھا اس پر آپؐ نے فرمایا کہ کیا تم میں سے ہر ایک کے پاس دو کپڑے ہیں؟
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ تم میں سے کوئی اس طرح ایک کپڑے میں نماز نہ پڑھے کہ اس کے کندھوں پراس میں سے کچھ نہ ہو۔
حضرت عمر بن ابو سلمہؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو حضرت امّ سلمہؓ کے گھر میں ایک کپڑا لپیٹے ہوئے نماز پڑھتے ہوئے دیکھا اور اس کے دونوں کنارے آپؐ کے کندھوں پرتھے۔ ہشام بن عروہ کی روایت میں مُتَوَشِّحًا کے لفظ ہیں مُشْتَمِلًا نہیں۔ (دونوں لفظ کا مفہوم ایک ہی ہے)۔
حضرت عمر بن ابی سلمہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو ایک کپڑے میں نماز پڑھتے دیکھاجسے آپؐ لپیٹے ہوئے تھے اور اس کے دونوں کناروں کو مخالف سمت میں ڈال رکھا تھا۔ عیسیٰ بن حماد کی روایت میں عَلٰی مَنْکِبَیْہِ کے الفاظ کا اضافہ ہے یعنی اپنے دونوں کندھوں پر۔
حضرت جابرؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے نبیﷺ کو ایک کپڑے میں اس طرح نماز پڑھتے دیکھا کہ آپؐ مخالف اطراف سے اسے اپنے اوپر لئے ہوئے تھے۔ ابن نمیر کی روایت میں رَأَیْتُ کی بجائے دَخَلْتُ عَلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِﷺ کے الفاظ ہیں۔
حضرت جابرؓ سے روایت ہے کہ حضرت ابوسعید خدریؓ نے مجھے بتایاکہ وہ نبیﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے وہ کہتے ہیں کہ میں نے آپؐ کوایک چٹائی پر نماز پڑھتے دیکھاجس پر آپؐ سجدہ کئے ہوئے تھے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے آپؐ کو ایک کپڑالپیٹے ہوئے نما ز پڑھتے دیکھا۔ اعمش نے اسی اسناد سے روایت کی ہے اور ابو کریب کی روایت میں وَاضِعًا طَرَفَیْہِ عَلٰی عَاتِقَیْہِ کے الفاظ ہیں جبکہ ابو بکر اور سوید کی روایت میں مُتَوَشِّحًابِہِ کے الفاظ ہیں۔