بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 128 hadith
حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جس نے دنیا میں ریشم پہناوہ اسے آخرت میں نہیں پہنے گا۔
حضرت ابو امامہؓ نے بتایا کہ رسول اللہﷺ نے مجھے فرمایا کہ جس نے اس دنیا میں ریشم پہنا وہ اسے آخرت میں نہیں پہنے گا۔
حضرت علی بن ابی طالبؓ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ریشمی کپڑے اور معصفر کپڑے پہننے سے منع فرمایا۔ اسی طرح سونے کی انگوٹھی پہننے سے اور رکوع میں قرآن پڑھنے سے منع فرمایا۔
حضرت علی بن ابی طالبؓ نے بیان کیا کہ نبیﷺ نے مجھے قرآن پڑھنے سے منع فرمایا جب میں رکوع میں ہوں (اسی طرح) سونے اور معصفر کے پہننے سے منع فرمایا۔
حضرت عقبہؓ بن عامر سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ کی خدمت میں ایک ریشمی قباء تحفۃً پیش کی گئی۔ آپؐ نے اسے پہنااور اس میں نماز پڑھائی۔ آپؐ نماز سے فارغ ہوئے تو اسے ناپسند کرنے والے کی طرح زور سے اُتار دیااور فرمایا کہ یہ (لباس) متقیوں کے شایانِ شان نہیں ہے۔
حضرت انس بن مالکؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے حضرت عبدالرحمان بن عوفؓ اور حضرت زبیر بن العوامؓ کو سفر میں خارش یا کسی بیماری کی وجہ سے جو ان دونوں کو تھی ریشمی قمیصیں پہننے کی اجازت دی۔ ایک اور روایت میں ’’فِی السَّفَرِ‘‘ کے الفاظ نہیں ہیں۔
حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے حضرت زبیر بن العوامؓ اور حضرت عبدالرحمان بن عوفؓ کو خارش کے باعث جو ان دونوں کو تھی ریشم پہننے کی اجازت دی۔ یا(انہوں نے کہا) ان (دونوں ) کو اجازت دی گئی۔
حضرت عبداللہ بن عمروؓ بن العاص نے انہیں بتایا کہ رسول اللہﷺ نے مجھ پر معصفر بوٹی سے رنگے ہوئے دو کپڑے دیکھے تو آپؐ نے فرمایا کہ یقینا یہ کفّار کے کپڑے ہیں۔ پس انہیں مت پہنو۔
حضرت عبداللہ بن عمروؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے مجھ پر معصفر کپڑے دیکھے تو فرمایا: کیا تمہاری ماں نے تمہیں اس بات کا حکم دیا ہے۔ (عبداللہ کہتے ہیں )مَیں نے عرض کیا: کیا میں انہیں دھولوں؟آپؐ نے فرمایا(بلکہ) انہیں جلادو۔