بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 128 hadith
حضرت علی بن ابی طالبؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے سونے کی انگوٹھی، ریشمی کپڑے اور معصفر کپڑے پہننے سے (اسی طرح)رکوع و سجود میں تلاوت سے مجھے منع فرمایا۔
قتادہ سے روایت ہے کہ ہم نے حضرت انس بن مالکؓ سے پوچھا کہ کون سا لباس رسول اللہﷺ کو سب سے زیادہ پسند تھا۔ انہوں نے کہا : حِبْرَۃ حضرت انسؓ نے اَحَبَّ یا اَعْجَبَکا لفظ استعمال کیا۔
حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ کا پسندیدہ ترین لباس حِبْرَۃ تھا۔
ابو بردہ سے روایت ہے کہ میں حضرت عائشہؓ کے پاس گیا تو انہوں نے ہمارے لئے یمن کی بنی ہوئی ایک دبیز ازار اور ایک چادر جسے وہ مُلَبَّدَۃَ ٭ کہتے ہیں نکالی اور پھر آپؓ (حضرت عائشہؓ ) نے اللہ کی قسم کھاکر بیان کیاکہ رسول اللہﷺ کی وفات ان دو کپڑوں میں ہوئی۔
حضرت عائشہؓ بیان فرماتی ہیں کہ رسول اللہﷺ کاتکیہ جس سے آپؐ ٹیک لگاتے تھے چمڑے کا بنا ہوا تھااس کے اندر کھجور کے درخت کے ریشے بھرے ہوئے تھے۔
ابو بردہ سے روایت ہے کہ حضرت عائشہؓ نے ہمارے لئے ایک ازار اور مُلَبَّدَ چادر نکالی اور فرمایا کہ اس میں رسول اللہﷺ کی وفات ہوئی تھی۔ دوسری روایات میں (اِزَارًا کی بجائے)’’اِزَارًا غَلِیْظًا‘‘کے الفاظ ہیں۔
حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ نبیﷺ ایک دن باہر تشریف لے گئے تو آپؐ کالے بالوں سے منقش چادرپہنے ہوئے تھے۔
حضرت عائشہؓ بیان فرماتی ہیں کہ رسول اللہﷺ کا وہ بستر جس پر آپؐ سوتے تھے چمڑے کا تھا۔ اس کے اندر کھجور کے درخت کے ریشے بھرے ہوئے تھے۔ایک روایت میں (فِرَاشْکی بجائے) ضِجَا ع کا لفظ ہے۔
حضرت جابرؓ سے روایت ہے کہ جب میری شادی ہوئی تو رسول اللہﷺ نے مجھ سے فرمایا: کیا تمہارے پاس قالین ہیں؟(حضرت جابرؓ کہتے ہیں ) مَیں نے عرض کیا کہ ہمارے پاس قالین کہاں ! آپؐ نے فرمایا: عنقریب ہوں گے!
حضرت جابر بن عبداللہؓ سے روایت ہے کہ جب میری شادی ہوئی۔ رسول اللہﷺ نے مجھ سے فرمایا: کیاتمہارے پاس قالین ہیں؟(حضرت جابرؓ کہتے ہیں )مَیں نے عرض کیا کہ ہمارے پاس قالین کہاں؟حضورؐ نے فرمایا: تو ہوں گے۔ حضرت جابرؓ کہتے ہیں کہ میری بیوی کے پاس ایک قالین ہے۔ مَیں اسے کہتا ہوں کہ اسے مجھ سے پرے رکھو۔ وہ کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا تھا ہوں گے۔ اس پر میں اس کو کچھ نہیں کہتا۔