بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 129 hadith
حضرت انسؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا قیامت کے دن ہر غدار کا جھنڈا ہوگا جس کے ذریعہ وہ پہچانا جائے گا۔
حضرت ابو سعیدؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں رسول اللہ
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا لڑائی سراسر دھوکہ ہے۔
حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ اُحد کے دن فرمارہے تھے۔ اے اللہ! اگر تو چاہے تو زمین میں تیری عبادت نہ کی جائے گی۔
حضرت جابرؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ لڑائی سراسر دھوکہ ہے ۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا دشمن سے مقابلہ کی تمنا نہ کرو اور جب ان سے مڈھ بھیڑ ہوجائے تو ثابت قدم رہو۔
ابو نضر نے بنی اسلم کے ایک شخص جو نبی ﷺ کے صحابہ میں سے تھے جنہیں حضرت عبد اللہ بن ابی اوفیٰ کہا جاتا تھاکے خط کے بارہ میں بیان کیا کہ انہوں نے عمر بن عبیداللہ کو خط لکھا جب وہ حروریہ کے مقابلہ میں روانہ ہوئے کہ رسول اللہ ﷺ جس دن دشمن سے برسر پیکار ہوتے تو آپؐ انتظار فرماتے یہانتک کہ جب سورج ڈھل جاتا توآپؐ ان میں کھڑے ہوتے اور فرماتے اے لوگو! دشمن سے مُڈھ بھیڑ کی تمنا نہ کرو اور جب تمہاری مُڈھ بھیڑ ہو تو صبر کرو اور جان لو کہ جنت تلواروں کے سائے تلے ہے۔ تھوڑی دیر کے بعد رسول اللہ ﷺپھر کھڑے ہوئے اور فرمایا اے اللہ !کتاب کو نازل فرمانے والے اور بادلوں کو چلانے والے اور لشکروں کو شکست دینے والے! انہیں شکست دے اور ان کے خلاف ہماری مدد فرما ۔
حضرت عبد اللہ ؓبن ابی اوفیٰ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے احزاب کے خلاف دعا مانگی اور کہا اے اللہ !کتاب کو نازل فرمانے والے، جلد حساب لینے والے احزاب کو شکست دے۔ اے اللہ! انہیں شکست دے اور انہیں متزلزل کردے ۔ ایک اور روایت میں( اِھْزِمِ الْاَحْزَابَ کی بجائے) ھازِمَ الْاَحْزَابِکے الفاظ ہیں اور اَللّٰھُمَّ کا ذکر نہیں ہے جبکہ ایک اور روایت میں مُجْرِیَ السَّحَابِ( بادلوں کے چلانے والے ) کے الفاظ ہیں ۔
حضرت عبد اللہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺکے ایک غزوہ میں ایک عورت مقتول پائی گئی تو رسول اللہ ﷺ نے عورتوں اور بچوں کا قتل سخت ناپسندفرما یا۔