بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 160 hadith
حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا ایک عورت بلی یا فرمایا بِلَّا کی وجہ سے آگ میں گئی جسے اس نے باندھ رکھا تھا۔ جسے نہ تو وہ کھانا کھلاتی نہ ہی اسے زمین کے کیڑے مکوڑے لینے کے لئے چھوڑتی یہانتک کہ وہ کمزوری سے مر گئی۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کتنے ہی پراگندہ بال دروازوں سے دھتکار دئیے جانے والے ہیں اگر وہ اللہ پر قسم کھالیں تو وہ ضرور اسے پورا کر دے۔
حضرت ابن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جبرائیل مجھے پڑوسی کے بارہ میں تاکید کرتا رہا یہانتک کہ مجھے گمان ہوا کہ وہ اسے وارث قرار دے دے گا۔
حضرت ابو ذرؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی
حضرت ابو سعید خدریؓ اور حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ(اللہ فرماتا ہے) کہ عزت اس کا ازار ہے اور کبریائی اس کی چادر ہے جو مجھ سے یہ چھینے گا میں اسے عذاب دوں گا۔
حضرت جندبؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ ایک شخص نے کہا کہ اللہ کی قسم ہے کہ اللہ فلاں کو نہیں بخشے گا اور اللہ فرماتا ہے کہ کون ہے جو مجھ پر قسم کھاتا ہے کہ میں فلاں کو نہیں بخشوں گا میں نے فلاں کو بخش دیا اور تیرے عمل کو ضائع کردیا یا جیسا راوی نے کہا۔
حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جب کوئی شخص یہ کہے کہ لوگ ہلاک ہو گئے تو وہ ان سب سے زیادہ ہلاک ہونے والا ہے۔ راوی کہتے ہیں مجھے نہیں پتہ کہ اَھْلَکَھُم (زبرسے) ہے یا اَھْلَکُھُم (پیش سے)ہے۔
حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ جبرائیل مجھے مسلسل پڑوسی کے بارہ میں تاکید کرتا رہا یہانتک کہ مجھے گمان ہوا کہ وہ ضرور اسے وارث بھی قرار دے دے گا۔
حضرت ابو ذرؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا اے ابو ذرؓ !جب تو شوربہ بنائے تو اس میں پانی زیادہ ڈال دے اور پڑوسیوں کا خیال کر۔
حضرت ابو ذرؓ بیان کرتے ہیں کہ میرے دلی دوستﷺ نے مجھے تاکید کی کہ جب تو شوربہ بنائے تو اس میں پانی زیادہ ڈال لے اور اپنے پڑوسیوں کے گھر والوں کا خیال رکھ اور اس میں سے انہیں مناسب طور پر دے۔