حضرت انس بن مالکؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا ایک دوسرے سے بغض نہ رکھو، ایک دوسرے سے حسدنہ کرو، ایک دوسرے سے بے رُخی نہ کرو اور اللہ کے بندے بھائی بھائی بنو اور کسی مسلمان کے لئے جائز نہیں کہ وہ اپنے بھائی سے تین دن سے زائد قطع تعلق کرے۔ ایک روایت میں ’’لَاتُقَاطَعُوْا‘‘ کے الفاظ ہیں (یعنی آپس میں قطع تعلقی نہ کرو۔) ایک اور روایت میں وَ لَا تَحَاسَدُوا وَلَا تَقَاطَعُوْا وَلَا تَدَابَرُوا کے الفاظ ہیں۔
حضرت انسؓ سے روایت ہے نبیﷺ نے فرمایا تم ایک دوسرے سے حسدنہ کرو، ایک دوسرے سے بغض نہ رکھو، ایک دوسرے سے قطع رحمی نہ کرو اور اللہ کے بندے بھائی بھائی بن جاؤ۔ایک اور روایت میں کَمَا اَمَرَکُمُ اللَّہُ جیسے تمہیں اللہ نے حکم دیا ہے کے الفاظ ہیں۔
حضرت ابو ایّوب انصاریؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کسی مسلمان کے لئے جائز نہیں کہ وہ اپنے بھائی سے تین راتوں سے زائد قطع تعلق کرے کہ جب وہ دونوں ملیں تو یہ ادھر منہ پھیر لے اور وہ اُدھر منہ پھیر لے اور دونوں میں سے بہتر وہ ہے جو سلام میں پہل کرے۔ ایک اور روایت میں (فَیُعْرِضُ ھَذَا وَ یُعْرِضُ ھَذَا کی بجائے) فَیَصُدُّ ھَذَا وَ یَصُدُّ ھَذَاکے الفاظ ہیں معنے وہی ہیں۔
صحیح مسلم, كتاب البر والصلة والآداب, باب نمبر ۸, حدیث نمبر ۴۶۳۰, جلد نمبر صفحہ نمبر ۲۲۲
صحیح مسلم, كتاب البر والصلة والآداب, باب نمبر ۸, حدیث نمبر ۴۶۳۱, جلد نمبر صفحہ نمبر ۲۲۲
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ
ﷺ
نے فرمایا کہ ظن سے بچو یقینا بد ظنی سب سے بڑا جھوٹ ہے اور ٹوہ نہ لگاؤاور تجسس نہ کرو دنیا داری میں ایک دوسرے سے بڑھنے کی کوشش نہ کرو، ایک دوسرے سے حسدنہ کرو، ایک دوسرے سے بغض نہ رکھو، ایک دوسرے سے بے رخی نہ کرو، اللہ کے بندے بھائی بھائی بن جاؤ۔
نے فرمایا کہ قطع تعلقی مت کرو، ایک دوسرے سے بے رُخی سے پیش نہ آؤ اور ٹوہ نہ لگاؤ اور تم میں سے کوئی کسی کے سودے پر سودا نہ کرے اور اللہ کے بندے بھائی بھائی بن جاؤ۔
حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ آپس میں حسدنہ کرو ایک دوسرے سے بغض نہ رکھو اور تجسّس نہ کرو اور ٹوہ نہ لگاؤ اور دھوکہ دینے کے لئے بولی نہ دو اور اللہ کے بندے بھائی بھائی بن جاؤ۔ ایک روایت میں لَا تَقَاطَعُوا وَلَا تَدَابَرُوا کے الفاظ بھی ہیں اور اس میں (وَکُوْنُوْاعِبَادَاللَّہِ اِخْوَانًا کی بجائے) وَکُوْنُوا اِخْوَانًا کَمَا اَمَرَکُمُ اللَّہُ کے الفاظ ہیں۔
نے فرمایاتم ایک دوسرے سے بغض نہ رکھو نہ ایک دوسرے سے بے رُخی سے پیش آؤ نہ دنیا داری میں ایک دوسرے سے مقابلہ کرو اور اللہ کے بندے بھائی بھائی بن جاؤ۔
حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ تم ایک دوسرے سے حسدنہ کرو اور دھوکہ دینے کے لئے قیمت نہ بڑھاؤاور نہ ایک دوسرے سے بغض رکھو نہ ہی ایک دوسرے سے بے رُخی کرو اور تم میں سے کوئی کسی کے سودے پر سودا نہ کرے اور اللہ کے بندے بھائی بھائی بن جاؤ۔ مسلمان مسلمان کا بھائی ہے نہ تو وہ اس پر ظلم کرتا ہے نہ ہی اسے بے یارو مددگار چھوڑتا ہے نہ ہی اس کی تحقیر کرتا ہے۔ اور آپؐ نے اپنے سینے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تین مرتبہ فرمایا تقویٰ یہاں ہے۔ آدمی کے لئے یہی شرّ کافی ہے کہ و ہ اپنے مسلمان بھائی کی تحقیر کرے۔ ہر مسلمان کا خون اس کا مال، اور اس کی عز ّت دوسرے مسلما ن پر حرام ہے۔ ایک روایت میں یہ اضافہ ہے کہ یقینا اللہ تمہارے جسموں کو نہیں دیکھتا اور نہ تمہاری صورتوں کوبلکہ وہ تمہارے دلوں کو دیکھتا ہے اور حضورؐ نے اپنی انگلیوں سے اپنے سینہ کی طرف اشارہ فرمایا۔