حضرت ابن عباسؓ بیان کرتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی اپنی بیوی سے تعلق قائم کرتے وقت یہ دعا مانگے: اللہ کے نام کے ساتھ، اے میرے اللہ ہمیں شیطان سے بچا اور اس بچے کو بھی شیطان سے محفوظ رکھ جو تو ہمیں عطا کرے۔ اگر ان کے لئے کوئی بچہ مقدر ہوا تو شیطان کے شر سے محفوظ رہے گا۔
حضرت سمرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا ہر بچہ عقیقہ کے ساتھ بندھا ہوا ہے ، ساتویں دن اس کی طرف سے ذبح کیا جائے اس کا سر مونڈا جائے اور اس کا نام رکھا جائے۔
حضرت ابو درداء بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا قیامت کے دن تمہیں تمہارے ناموں اور تمہارے باپ دادوں کے ناموں کے ذریعہ بلایا جائے گا۔ اس لئے اچھے اچھے نام رکھا کرو۔
(مشکاۃ المصابیح ،کتاب الادب ، باب الاسامی ،الفصل الثانی 4768)
حضرت ابو درداء بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا قیامت کے دن تمہیں تمہارے ناموں اور تمہارے باپ دادوں کے ناموں کے ذریعہ بلایا جائے گا۔ اس لئے اچھے اچھے نام رکھا کرو۔
(مسلم کتاب النکاح باب ما یستحب ان یقولہ عند الجماع(2577
حضرت ابن عباسؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تم میں سے کوئی شخص جب اپنی بیوی کے پاس جانے کا ارادہ کرے اور یہ کہے۔ اللہ کے نام کے ساتھ اے اللہ! ہمیں شیطان سے محفوظ رکھ اور جو تو ہمیں عطا فرمائے اس کو بھی شیطان سے بچا۔ اگر ان دونوں کے لئے اس میں کوئی اولاد مقدر ہے تو شیطان اس کو کبھی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔
حضرت ابو وہب جثمی ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا انبیاء علیہ السلام کے ناموں جیسے اپنے بچوں کے نام رکھو۔ اور عبداللہ اور عبدالرحمن نام اللہ تعالیٰ کو بہت پسند ہیں اور حارث اور ہمام بھی اچھے اور سچائی کے قریب نام ہیں لیکن حرب اور مرہ (ان کے معنی لڑائی اور تلفی ہونے کی وجہ سے) برے نام ہیں۔
حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ ہر بچہ فطرت (صحیحہ) پر پیدا کیا جاتا ہے۔ پھر اس کے ماں باپ اسے یہودی، عیسائی اور مجوسی بنا دیتے ہیں جیسے ایک چوپایہ سالم چوپائے کو ہی جنم دیتا ہے۔ کیا تم اس میں کوئی چیز کٹی ہوئی دیکھتے ہو؟