بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 4 of 44 hadith
حضرت ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا بہترین جہاد ظالم بادشاہ کے سامنے حق اور انصاف کی بات کہنا ہے۔
حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ قریش کی ہجو کا جواب دو کیونکہ وہ ان پر تیروں کی مار سے زیادہ گراں ہے۔
حضرت براء بن عازبؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے قریظہ کے واقعہ میں حسانؓ بن ثابت سے کہا ان مشرکوں کی ہجو کرو، جبرائیلؑ تمہارے ساتھ ہیں۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ حضرت عمرؓ ، حضرت حسانؓ کے پاس سے گزرے اور وہ مسجد میں شعر پڑھ رہے تھے تو انہوں (حضرت عمرؓ ) نے اُن (حضرت حسانؓ ) کی طرف دیکھا تو انہوں نے کہا کہ میں تو اس وقت بھی شعر پڑھا کرتا تھا جب اس میں آپؓ سے بہتر موجود تھے۔ پھر وہ حضرت ابو ہریرہؓ کی طرف متوجہ ہوئے اور کہا کہ میں تمہیں اللہ کی قسم دیتا ہوں کیا تم نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ میری طرف سے جواب دو اے اللہ! روح القدس سے اس کی تائید فرما۔