بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 8 of 68 hadith
حضرت اُسَامہ بن زیدؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایالوگ باجماعت نماز ترک کرنے سے باز آجائیں یا میں اُن کے گھر وں کو جلادوں گا ۔
حضرت ابوہریرہؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا منافقین پر سب سے بوجھل عشاء کی نمازاور فجرکی نماز ہے۔ اگر وہ جان لیں کہ ان دونوں میں کیا( ثواب) ہے تو وہ ان میں ضرور آتے خواہ گھٹنوں کے بل۔
حضرت عمر بن خطابؓ سے روایت ہے کہ نبی
حضرت عائشہؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اگر لوگ جانتے جو نماز عشاء اور نماز فجر میں (اجر)ہے تووہ ضرور ان دونوں میں آتے خواہ گھٹنوں کے بل ۔
حضرت ابوہریرہؓ نے بیان کیاکہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تم میں سے جب کوئی مسجد میں داخل ہو ، وہ نماز میں ہی ہوتا ہے جب تک کہ اُسے نماز(کا انتظار ) روکے رکھتا ہے اور فرشتے تم میں سے ہر ایک کے لئے رحمت کی دعا کرتے ہیں جب تک وہ اُس جگہ بیٹھا رہتا ہے جہاں اُس نے نماز پڑھی۔وہ کہتے ہیں اے اللہ! اُسے بخش دے ، اے اللہ! اُس پر رحم کر،اے اللہ! اُس کی طرف رجوع برحمت ہو ، یہ دعا اس وقت تک جاری رہتی ہے جب تک اس کے لئے کوئی نئی صورت حال پیدا نہ ہوجائے جب تک وہ اس( جگہ ) میں کسی کو تکلیف نہ دے۔
حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا کسی مسلمان مردنے مساجد کو اپنا گھر نماز اور ذکر الٰہی کے لئے نہیں بنایا مگر اللہ اس سے خوش ہوتا ہے جیسے وہ لوگ جن کا کوئی غائب ہوگیا ہو اور وہ اُن کے پاس آجائے ، تو وہ خوش ہوتے ہیں۔
حضرت عبد اللہ بن عمروؓ نے بیان کیا کہ ہم نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ مغرب کی نماز پڑھی اوراس کے بعد جس نے واپس جانا تھا وہ واپس چلا گیا اور جس نے پیچھے رہنا تھا وہ پیچھے رہا ۔ رسول اللہ ﷺ تیزقدم اُٹھاتے ہوئے تشریف لائے۔ آپؐ تیز تیز سانس لے رہے تھے ۔ آپؐ نے اپنے دونوں گھٹنوں سے کپڑا ہٹایا ہوا تھااور فرمایا خوش ہوجاؤ ، یہ تمہارا رب ہے، اس نے آسمان کے دروازوں میں سے ایک دروازہ کھول دیاہے۔اللہ تعالیٰ تمہاری وجہ سے فرشتوں کے سامنے فخر کرتا ہے اورفرماتا ہے میرے بندوں کو دیکھو ،انہوں نے ایک فرض ادا کرلیا اور وہ دوسرے کاانتظار کر رہے ہیں ۔
حضرت ابو سعید ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب تم کسی آدمی کو دیکھو کہ وہ مساجد میںآنے کا عادی ہے تواُس کے ایمان کی گواہی دو اللہ تعالیٰ نے کہا ہے إِنَّمَا یَعْمُرُ مَسَاجِدَ اللَّہِ مَنْ آمَنَ بِاللَّہِ ٭ (ترجمہ) اللہ کی مساجد کو وہی آباد کرتا ہے جو اللہ پر ایمان لائے الخ۔