بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 68 hadith
سلیمان بن بُرَیدہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے نماز پڑھی تو ایک آدمی نے کہا کس نے سرخ اونٹ کے بارہ میں اعلان کیاتھا؟ نبی ﷺ نے فرمایا تجھے وہ نہ ملے۔ یقینا مساجد تو صرف اس( مقصد) کے لئے بنائی گئی ہیں جس کے لئے بنائی گئی ہیں ۔
حضرت عبداللہ بن مُغَفَّل مُزَنِیؓنے بیان کیاکہ نبی ﷺنے فرمایابکریوں کے باڑوں میں نماز پڑھ لیا کرو ، اونٹوں کے باڑوں میں نماز نہ پڑھو کیونکہ وہ شیاطین ٭سے پیدا کئے گئے ہیں ۔
عبدالملک بن ربیع بن سبرہ بن معبد جہنی سے روایت ہے کہ میرے والد نے اپنے والد سے روایت کرتے ہوئے مجھے بتایاکہ رسول اللہ ﷺ
عمرو بن شعیب نے اپنے والدسے اور وہ اُن کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مسجد میں گمشدہ چیز کے بارہ میں اعلان کرنے سے منع کیا ۔
حضرت ابوہریرہؓ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے جو مسجد میں کسی آدمی کو گمشدہ چیز کا اعلان کرتے ہوئے سنے ، تو چاہئے کہ وہ کہے ، اللہ(یہ) تجھے واپس نہ کرے کیونکہ مساجد اس غرض کے لئے نہیں بنائی گئیں ۔
حضرت ابو ہریرہؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا اگر تمہیں بکریوں کے رہنے کی جگہوں اور اونٹوں کے باڑوں کے علاوہ جگہ نہ ملے تو بکریوں کے بیٹھنے کی جگہ میں نماز پڑھ لیا کرو ، اونٹوں کے باڑوں میں نمازنہ پڑھا کرو ۔
عبداللہ بن حسن اپنی ماں سے اور وہ حضرت فاطمہؓ بنتِ رسول اللہ ﷺ سے روایت کرتی ہیں۔ انہوں نے فرمایا جب رسول اللہ ﷺ مسجد میں داخل ہوتے یہ کہتے اللہ کے نام کے ساتھ ، سلام ہو اللہ کے رسول پر ، اے اللہ! میرے گناہوں کو بخش دے اور میرے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے اور جب مسجد سے باہر تشریف لاتے تو کہتے ، اللہ کے نام کے ساتھ ، اور سلام ہو اللہ کے رسول پر۔ اے اللہ! میرے گناہ بخش دے اورمیرے لئے اپنے فضل کے دروازے کھول دے ۔
حضرت ابو حمید ساعدیؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی مسجد میں داخل ہو تو وہ نبی ﷺ پر سلام بھیجے۔ پھر کہے اے اللہ! میرے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے اور جب وہ باہر نکلے تو کہے اے اللہ! میں تجھ سے تیرا فضل مانگتا ہوں ۔
حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایاجب تم میں سے کوئی مسجد میں داخل ہو وہ نبی ﷺ پر سلام بھیجے اور یہ کہے اے اللہ! میرے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے اور جب مسجد سے نکلے تو نبی ﷺ پر سلام بھیجے اور یہ کہے اے اللہ! مجھے دھتکارے ہوئے شیطان سے بچا ۔
حضرت ابوہریرہؓ نے بیان کیاکہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی وضو کرے اور اچھی طرح وضو کرے پھر وہ مسجد آئے اور اُس کو نمازکے علاوہ کوئی چیز نہ لائے اور وہ صرف نماز کا ارادہ رکھتا ہو، وہ ایک قدم بھی نہیں اٹھاتا مگر اللہ اس کی وجہ سے اس کا ایک درجہ بلند کردیتا ہے اور اُس کی وجہ سے اس کاایک گناہ گرا دیتا ہے یہاں تک کہ وہ مسجد میں داخل ہوجاتا ہے اور وہ جب مسجد میں داخل ہوجاتا ہے تووہ نماز میں ہی ہوتاہے جب تک نماز(کا انتظار) اس کو روکے رکھے۔