بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 266 hadith
حضرت ابو ہریرہ ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا یقینا اللہ دو آدمیوں پر ہنستا ہے جن میں سے ایک دوسرے کو قتل کرتا ہے۔ وہ دونوں جنت میں داخل ہوجاتے ہیں ۔ یہ تو اللہ کے راستے میں لڑتا اور شہید ہوجاتا ہے ۔پھر اللہ اس کے قاتل کی توبہ قبول کرتا ہے اور وہ مسلمان ہو جاتا ہے اوروہ بھی اللہ کے راستے میں لڑتاہے اور شہید ہوجاتا ہے ۔
حضرت ابو ہریرہؓ بیان کیاکرتے تھے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایااللہ تعالیٰ قیامت کے دن زمین کو اپنی مٹھی میں لے لے گا اور آسمان کو اپنے دائیں ہاتھ سے لپیٹ لے گا پھر فرمائے گا میں بادشاہ ہوں ، کہاں ہیں زمین کے بادشاہ ؟
حضرت عباس ؓبن عبد المطلب نے بیان کیا میں بطحاء میں ایک جماعت میں تھا اور ان میں رسول اللہ ﷺ موجود تھے ۔آپؐ کے پاس سے ایک بادل گزرا۔آپؐ نے اس کی طرف دیکھا اور پوچھا کہ تم اس کو کیا نام دیتے ہو ؟ صحابہ ؓ نے عرض کیا ’’سحاب‘‘بادل۔آپؐنے فرمایا اور المُزن۔ انہوں نے عرض کیا المزنبھی ۔ آپؐنے فرمایا اور العَنَان بھی؟ (راوی) ابو بکرکہتے ہیں اور انہوں نے کہا العَنَانبھی ۔آپؐنے فرمایا تم لوگ اپنے درمیان اور آسمان کے درمیان کتنا فاصلہ سمجھتے ہو؟ انہوں نے کہا ہم نہیں جانتے۔آپؐ نے فرمایا تمہارے اور آسمان کے درمیانس ستر70،اکہتر71،بہتر72 یا تہتر73 سال کا فاصلہ ہے۔اس سے اوپر آسمان اسی طرح ہے۔ یہاں تک کہ آپؐ نے سات آسمان شمار کئے۔پھر ساتویں آسمان کے اوپر سمندر ہے ۔ اس کے اوپر کے حصے اور نیچے (کے حصّہ میں) فاصلہ اتنا ہے جتنا ایک آسمان سے دوسرے آسمان کے درمیان ہے پھر ان سب کے اوپر آٹھ پہاڑی مینڈھے ہیں۔ ان کے کھروں اور گھٹنوں کے درمیان اتنا فاصلہ ہے جتنا ایک آسمان سے دوسرے آسمان تک ۔ ان کی پشتوں پر عرش ہے۔ اس (عرش) کے اوپر کے حصے کا،نیچے (کے حصے سے)اتنا فاصلہ ہے جتنا ایک آسمان سے دوسرے آسمان کے درمیان کا ۔پھراس کے اوپر اللہ تبارک و تعالیٰ ہے ۔
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا جب اللہ تعالیٰ آسمان میں کسی بات کا فیصلہ فرماتا ہے تو فرشتے اس کے فرمان پر عاجزی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پر ہلاتے ہیں گویا چٹان پر زنجیر(مارنے کی آواز) ہے۔ جب ان کے دلوں سے گھبراہٹ دور ہوجاتی ہے تو وہ پوچھتے ہیں تمہار ے رب نے کیا فرمایا؟ وہ کہتے ہیں سچ ہی کہا وہ بلند اور بڑائی والاہے۔ تواس کو سُنتے ہیں چوری چھپے باتوں کو سننے والے پس(ان میں سے ایک) بات سُنتا ہے اوراس کواپنے سے نیچے پہنچا دیتا ہے۔ بسا اوقات اُس کو روشن شعلہ پا لیتا ہے پہلے اس کے کہ وہ کاہن یا جادوگر کی زبان تک پہنچائے اور بسااوقات (وہ شہاب) اُسے نہیںپاتا یہاں تک کہ وہ اس کو پہنچا دیتا ہے تو وہ اس کے ساتھ سو 100 جھوٹ شامل کر دیتا ہے تو وہ بات جو آسمان سے سنی گئی سچ نکلتی ہے۔
حضرت ابو موسیٰ ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے ہم میںکھڑے ہوکر پانچ باتیں بیان فرمائیں۔ آپؐ نے فرمایا یقینا اللہ سوتا نہیں اور سونا اس کے شایانِ شان نہیں ہے ۔ وہ ترازو کو جھکادیتا ہے اور بلند کردیتا ہے ۔ اُس کے سامنے رات کے اعمال دن کے اعمال سے قبل پیش کئے جاتے ہیں اور دن کے اعمال رات کے اعمال سے قبل پیش کئے جاتے ہیں۔ نُور اس کا حجاب ہے۔ اگر وہ اُس کو ہٹادے تو اُس کے چہرے کے جلوے جہاں تک اُس کی مخلوق میں اس کی نظر پہنچے اس چیز کو جلا دیتے ۔
حضرت ابو موسیٰ ؓنے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا یقینا اللہ نہیں سوتااور سونا اس کے شایانِ شان بھی نہیں ہے ۔ وہ ترازو کو جھکاتا ہے اور بلند کرتا ہے ۔ اُس کا حجاب نُور ہے ۔ اگر وہ اُس کو ہٹادے تو اُس کے چہرے کے جلوے ہر اُس چیز کو جلادیں جس چیز تک اس کی نظر پہنچے ۔ پھرراوی ابوعبیدہ نے پڑھا بُوْرِکَ مَنْ فِی النَّارِ وَمَنْ حَوْلَھَا وَ سُبْحَانَ اللَّہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ٭ (ترجمہ) برکت دیا گیا ہے جو اس آگ میں ہے اور وہ بھی جو اس کے اردگرد ہے اور پاک ہے اللہ تمام جہانوں کا ربّ۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا اللہ کا داہنا ہاتھ بھرا ہوا ہے ۔دن رات خوب دینے والا ہے۔ کوئی چیزاس میں کمی نہیں کرتی ۔ اُس کے دوسرے ہاتھ میں میزان ہے ۔ ترازو کو بلند کرتا ہے اورجھکادیتا ہے۔ فرمایا کیا تمہیں پتہ ہے جب سے اللہ تعالیٰ نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے جو کچھ اُس کے دونوں ہاتھوں میں ہے اس میں کچھ کم نہیں ہوا۔
حضرت عبد اللہ بن عمرؓ نے بیان کیاکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا اور آپؐ منبر پر تھے ، آپؐ فرمارہے تھے جبار خدا اپنے آسمانوں اور زمین کو اپنے ہاتھ میں لے گا _ اور آپؐ نے اپنے ہاتھ کی مٹھی بند کی اورآپؐ اسے بند کرنے اور کھولنے لگے_ پھر فرمائے گا ، میں جبار ہوں ، کہاں ہیں جبار؟ تکبر کرنے والے کہاں ہیں؟ رسول اللہ ﷺنے اپنے دائیں توجہ فرمائی اور اپنے بائیں طرف توجہ فرمائی اورمیں نے منبر کی طرف دیکھا اُس کا نچلا حصّہ ہل رہا تھا یہاں تک کہ میں خیال کرنے لگا کیا وہ گر تونہیں جائے گا اور رسول اللہ ﷺ اُس پر ہیں ؟
حضرت نواس بن سمعانؓ کلابی نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہر ایک دل رحمن کی دو انگلیوں کے درمیان ہے ۔ اگر چاہے تواسے سیدھا رکھے ، چاہے ٹیڑھا ہونے دے۔رسول اللہ ﷺ یہ دعاکیا کرتے تھے اے دلوں کو ثبات بخشنے والے! ہمارے دلوں کو اپنے دین پر ثبات بخش اور فرمایا کہ میزان رحمن کے ہاتھ میں ہے قیامت کے دن تک بہت سی قوموں کو بلند کردے گا اور دوسری قوموں کو پست کردے گا ۔