بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 400 hadith
حضرت میمونہؓ نے بیان کیا کہ میں اور رسول اللہ ﷺ ایک ہی برتن سے غسل کیا کرتے تھے۔
حضرت ام ہانیؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ اور حضرت میمونہؓ نے ایک ہی برتن سے غسل کیا ،ایک لگن جس میں آٹے کے نشان تھے ۔
حضرت جابرؓ بن عبد اللہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ اور آپؐ کی ازواج مطہرات ایک ہی برتن سے غسل کرلیتے تھے ۔
حضرت ابن عمرؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں مرد اور عورتیں ایک ہی برتن سے وضو کر لیتے تھے۔
حضرت عائشہ ؓ نبی ﷺ کے بارہ میں روایت کرتی ہیں کہ آپ دونوں نماز کے لئے اکٹھے وضو کیا کرتے تھے۔
حضرت اُمِّ صُبَیَّۃ جُھَنِیَّہ ؓنے بیان کیا کہ بسا اوقات میرا ہاتھ اور رسول اللہ ﷺ کا دستِ مبارک باری باری وضوء کرتے ہوئے برتن میں پڑتا تھا۔ ابو عبد اللہ بن ماجہ کہتے ہیں کہ میں نے (راوی) محمد کو کہتے ہوئے سنا کہ اُمِّ صُبَیَّۃ حضرت خولہؓ بنت قیس ہی ہیں۔میں نے اس کا ابو زُرعہ سے ذکرکیا تو انہوں نے کہا( راوی محمد نے) سچ کہا۔
حضرت عبد اللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے اُن سے لیلۃ الجن٭ (جن کی رات) میں دریافت فرمایا کہ تمہارے پاس وضو کا پانی ہے ؟ انہوں نے کہا نہیں ۔ البتہ مشکیزے میں کچھ نبیذ ہے ۔آپؐنے فرمایا کھجور پاک ہے اور پانی بھی پاک ہے ۔ پس آپؐ نے وضو کیا ۔
حضرت عبد اللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے لیلۃ الجن (جنوں والی رات)کو حضرت ابن مسعودؓ سے پوچھا کہ تمہارے پاس پانی ہے؟انہوں نے کہا نہیں۔ البتہ مشکیزے میں نبیذ ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کھجور پاک ہے اور پانی بھی پاک ہے ۔ مجھ پر انڈیل ۔ حضرت ابن مسعودؓ نے کہا میں نے آپؐ پر انڈیلا اور آپؐ نے اس سے وضو کیا ۔ ٭
حضرت ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ ایک آدمی رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور کہایا رسول ؐاللہ! ہم سمندر میں سفر کرتے ہیں اور ہم (میٹھا ) پانی بہت تھوڑا اپنے ساتھ اُٹھاتے ہیں ۔ اگر ہم اُس سے وضو کرلیں تو ہم پیاسے رہیں گے ، کیا ہم سمندر کے پانی سے وضو کر لیا کریں؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اس کا پانی پاک ہے اور حلال ہے اس کا مرا ہوا۔