بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 400 hadith
حضرت ابو سعید خدری ؓسے روایت ہے ، انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ کیا میں تمہیں ایسی بات نہ بتاؤں جس کے ذریعہ اللہ گناہوں کو مٹاتا ہے اور نیکیوں میں اضافہ کرتا ہے ۔ لوگوں نے کہاضروریا رسولؐ اللہ! آپؐ نے فرمایا جی نہ چاہنے کے باوجود اچھی طرح وضو کرنا ، مساجد کی طرف کثرت سے قدم اُٹھانااور ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایاخطاؤں کا کفارہ یہ ہے کہ جی نہ چاہنے کے باوجوداچھی طرح وضو کرنا ، مساجد کی طرف چل کر جانا اور ایک نماز کے بعد دوسری نماز کاانتظار کرنا ۔
حضرت عثمانؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے وضو کیا اور اپنی ریش مبارک میں انگلیاں پھیریں۔
حضرت انس بن مالکؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺجب وضو کرتے دوبار اپنی ریشِ مبارک میں انگلیاں پھیرتے اور اپنی انگلیاں کھولتے۔
حضرت ابن عمر ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ وضو کرتے تو اپنے گال کچھ ملتے۔ پھر نیچے کی طرف اپنی ریش مبارک میں انگلیاں ڈالتے۔
حضرت ابو ایوب انصاری ؓ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺکو دیکھا۔ آپؐ نے وضوکیااور آپؐ نے اپنی ریش مبارک میں انگلیاں پھیریں ۔
حضرت عثمان بن عفان ؓ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا، آپؐ نے وضو کیااور آپؐ نے اپنے سر کامسح ایک مرتبہ کیا۔
حضرت علیؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے سر کا مسح ایک مرتبہ کیا ۔
حضرت عمار بن یاسرؓ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺکو اپنی ریش مبارک میں انگلیاں پھیرتے دیکھا۔
عمرو بن یحییٰ اپنے والدسے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے حضرت عبداللہ بن زیدؓ جو عمرو بن یحییٰ کے دادا ہیںسے کہا کہ کیا آپؓ مجھے دکھا سکتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کیسے وضو کیا کرتے تھے ؟ حضرت عبداللہ بن زید ؓنے کہا ہاں ، انہوں نے وضو کا پانی منگوایا اور اپنے دونوں ہاتھوں پرانڈیلا اوراپنے دونوں ہاتھ دو مرتبہ دھوئے ،پھر کلی کی اور ناک صاف کیا تین مرتبہ۔پھر اپنا چہرہ تین بار دھویاپھر اپنے دونوں ہاتھ کہنیوں تک دو دو مرتبہ دھوئے اور پھر سر کا مسح اپنے دونوں ہاتھوں سے کیا اور ان دونوں کو آگے بھی لائے اور پیچھے بھی ۔ سر کے اگلے حصے سے شروع کیا پھر دونوں کو گردن کے پچھلے حصہ تک لے گئے۔ پھر ان دونوں ہاتھوں کو واپس اس جگہ لائے جہاں سے شروع کیا پھر اپنے دونوں پاؤں دھوئے ۔