بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 400 hadith
حضرت سَلَمَہ بن الاکوع ؓنے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا آپؐ نے وضو کیا اور آپؐ نے اپنے سر کا مسح ایک بار کیا ۔
حضرت رُبَیِّع بنت مُعَوِّذ بن عَفْرَاءؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے وضو کیا اور اپنے سر کا دو بار مسح کیا ۔
حضرت رُبَیِّعؓ سے روایت ہے نبی ﷺ نے وضو کیا اور اپنے دونوں کانوں کے باہر اور اندر مسح کیا۔
حضرت رُبَیِّعؓ بِنْت مُعَوِّذ بن عَفْرَاءؓ نے بیان کیا کہ نبی ﷺ نے وضو کیا ، اپنی دونوں انگلیاں دونوں کانوں کے اندرداخل کیں۔
حضرت مِقدَام بن مَعدِیکَرِبؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے وضو کیا اور اپنے سر کا اور دونوں کانوں کے اندر اور باہر کا مسح کیا ۔
حضرت عبد اللہ بن زیدؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایادونوں کان، سرکا حصہ ہیں۔
حضرت ابو امامہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا دونوں کان، سرکا حصہ ہیں۔ آپ ؐ سر کا ایک مرتبہ مسح کیا کرتے تھے اور آنکھوں کے گوشوں پر بھی ہاتھ پھیرتے تھے۔
حضرت ابو ہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا دونوں کان، سر کا حصہ ہیں۔
حضرت مُسْتَوْرِدْبن شدّادؓ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا۔ آپؐ نے وضو کیا اور آپؐ نے اپنے ہاتھ کی چھوٹی انگلی کو دونوں پیروں کی انگلیوں میں پھیرا ۔