بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 400 hadith
حضرت ابن عباس ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب تم نماز کے لئے کھڑے ہو تو اچھی طرح سے وضو کرو اوراپنے ہاتھوں اور پیروں کی انگلیوں کے درمیان پانی ڈالو ۔
عاصم بن لقیط بن صَبْرَہاپنے باپ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایاوضو اچھی طرح سے کرو اور انگلیوں کے درمیان خلال کرو ۔
عبید اللہ بن ابو رافع اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب وضو کرتے تواپنی انگوٹھی کوحرکت دیتے تھے ٭ ۔
حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا ایڑیوں کے لئے آگ کے عذاب کا خطرہ ہے ۔
حضرت جابر بن عبد اللہؓ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺکو فرماتے ہوئے سنا ہے ایڑیوں کے لئے آگ سے ہلاکت کا خطرہ ہے ۔
اَبو حَیَّۃنے بیان کیاکہ میں نے حضرت علیؓ کو دیکھا انہوں نے وضو کیا اور اپنے دونوں پاؤں ٹخنوں تک دھوئے ، پھر فرمایا میں نے چاہا کہ تم کو تمہارے نبی ﷺ کا وضو دکھاؤں ۔
حضرت عبد اللہ بن عمروؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺنے کچھ لوگوں کو وضو کرتے ہوئے دیکھا۔ اُن کی ایڑیاں(خشک ہونے کی وجہ سے) چمکتی ہوئی نظر آرہی تھیں۔ آپؐ نے فرمایاایڑیوں کے لئے آگ سے ہلاکت ہے ۔ وضو پورا کرو۔
ابو سلمہ نے بیان کیاکہ حضرت عائشہؓ نے عبدالرحمنؓ کو دیکھا اور وہ وضو کر رہے تھے توفرمایا پورا وضو کرو ۔ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے ایڑیوں کے لئے آگ کے عذاب کا خطرہ ہے۔
حضرت خالد بن ولیدؓ ، یزیدؓ بن ابی سفیان، شرحبیل ؓبن حسنہ ، عمرو بن عاصؓ ،ان سب نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے۔ آپؐ نے فرمایا وضو مکمل کرو،ایڑیوں کے لئے آگ سے ہلاکت کا خطرہ ہے۔