بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 400 hadith
ابو ما لک نے حضرت انس بن مالکؓ کے بارہ میں روایت کی ہے انہوں نے کہا کہ وہ (حضرت انس بن مالک ؓ) اپنے دونوں ہاتھ اپنے دونوں کانوں پر رکھا کرتے اور کہا کرتے یہ دونوں بہرے ہوجائیں ، اگر میں نے یہ بات رسول اللہ ﷺ سے نہ سنی ہو۔ وضو کرو اس چیز(کے استعمال) کی وجہ سے جسے آگ چھو جائے۔
حضرت ابن عباس ؓ نے بیان کیا کہ نبی ﷺ نے دستی(کا گوشت) تناول فرمایا ، پھر آپؐ نے اپنے پاس رکھے کپڑے سے ہاتھ صاف کئے اور نماز کے لئے تشریف لے گئے اور نماز ادا کی ۔
حضرت جابر بن عبد اللہ ؓنے بیان کیاکہ نبی ﷺ اورحضرت ابوبکرؓ اورحضرت عمرؓ نے روٹی اور گوشت تناول فرمایا اور انہوں نے وضو (تازہ) نہیں کیا ۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے بکری کے شانہ (کا گوشت) تناول فرمایا پھر کلی کی اور ہاتھ دھوئے اور نماز ادا کی ۔
زہری بیان کرتے ہیں کہ میں ولید یا کہا عبدالملک کے رات کے کھانے میں حاضر ہوا۔ جب نماز کا وقت ہواتو میں وضو کے لئے اٹھا ، تو جعفر بن عَمروبن اُمَیَّۃ نے کہا میں اپنے والد کے متعلق گواہی دیتا ہوں۔انہوں نے رسول اللہ ﷺ کے بار ہ میںگواہی دی کہ رسول اللہ ﷺ نے کھانا کھایا جو آگ سے پکا ہوا تھا۔ پھر نماز ادا کی اور وضو (تازہ)نہیں کیا اور علی بن عبداللہ بن عباس بیان کرتے ہیں کہ میں بھی اپنے والد کے بارہ میں یہی گواہی دیتا ہوں۔
بُشَیربن یسار سے روایت ہے کہ حضرت سُوید بن نعمان انصاری ؓنے ہمیں بتایاکہ وہ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ خیبر کی طرف نکلے ، جب صَہبَاء ( مقام ) میں تھے تو عصر کی نماز ادا کی ۔ پھر کھانا طلب فرمایا تو صرف ستو لائے گئے۔ سب نے کھایا اور پیا ۔ پھرآپؐ نے پانی منگوایا اور کلی کی اور پھراُٹھے اور ہمیں مغرب کی نماز پڑھائی۔
حضرت بَرَاء بن عازب ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ سے اونٹ کے گوشت( کھانے کی وجہ ) سے وضو کرنے کے بارے میں سوال کیا گیا۔آپؐ نے فرمایا اس( کے کھانے ) پر وضو کرلیا کرو۔
حضرت جابر بن سمرہ ؓنے بیان کیا کہ ہمیں رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ ہم اونٹ کے گوشت (کھانے کی وجہ)سے وضو کریں اور بکری کا گوشت (کھانے)پر (بے شک) وضو نہ کریں ۔
حضرت اُسَید بن حُضیرؓ نے بیان کیاکہ رسول اللہ ﷺنے فرمایابکری کا دودھ (پینے) سے بے شک وضو نہ کرو اور اونٹنی کا دودھ پینے پر وضوکرو۔