بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 400 hadith
حضرت عبد اللہ بن عمرؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اونٹ کا گوشت (کھانے کی وجہ)سے وضو کرلیا کرو، بکری کا گوشت(کھانے) سے بے شک نہ کرو اور اونٹ کا دودھ( پینے)پر وضو کرلیا کرو بکری کا دودھ(پینے) پربے شک وضونہ کرو اور بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھ لیا کرومگر اونٹوں کے باڑے میں نماز نہ پڑھو۔
حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺنے فرمایا دودھ پر کلی کرو کیونکہ اس میں چکنائی ہے۔
عبدالمہیمن بن عباس بن بن سہل بن سعد ساعدی نے اپنے والد سے اوروہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا دودھ پینے پر کلّی کرو کیونکہ اس میں چکنائی ہے۔
حضرت انس بن مالک ؓ نے بیان کیاکہ رسول اللہ ﷺ نے بکری کا دودھ دوہا اور اس کے دودھ میں سے پیا ، پھر پانی منگوایا اور کلی کی اور فرمایا اس میں چکنائی ہے ۔
حضرت عائشہؓ نے بیان فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ وضو کیا کرتے تھے پھر بوسہ بھی لے لیتے اور نماز ادا کرتے اوروضو(تازہ) نہیں کرتے تھے اور کئی دفعہ آپؐ نے میرے ساتھ ایسا کیا۔
حضرت علیؓ نے بیان فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ سے مذی کے بارے میں سوال کیا گیا۔آپؐ نے فرمایااس کی وجہ سے وضو ہے اور منی کی وجہ سے غسل ہے ۔
عروہ بن زبیر سے روایت ہے کہ حضرت عائشہؓ نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنی ایک بیوی کا بوسہ لیا پھر نماز کے لئے چلے گئے اور وضو نہیں کیا ۔راوی کہتے ہیں میں نے کہا وہ آپؓ ہی ہیں؟تو آپؓ مسکرا دیں۔
حضرت مقدادبن اسودؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی ﷺ سے ایسے آدمی کے بارے میں سوال کیا جو اپنی بیوی کے پاس جاتاہے لیکن انزال نہیں کرتا۔ آپ ؐ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی ایسا پائے تواُسے چاہئے اپنی شرمگاہ پر پانی چھڑکے ، یعنی اُس کو دھوئے اور وضو کرے ۔
حضرت سہل بن حُنیفؓ نے بیان کیا کہ میں مذی کی وجہ سے تکلیف اٹھاتا تھا اور اس کی وجہ سے میں بہت غسل کیا کرتا تھا۔ میں نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا تو آپؐ نے فرمایا اس کے لئے تو تمہیں وضو ہی کافی ہے۔میں نے کہا یا رسولؐ اللہ! میں کیا کروں، اگر مذی میرے کپڑے میں لگ جائے؟ آپؐ نے فرمایا تمہارے لئے ایک چلو پانی کافی ہے جس کو تم اپنے کپڑے پر چھڑک دو، جس جگہ تم دیکھو کہ وہ لگی ہے۔