بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 400 hadith
حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ وہ حضرت ابی بن کعب ؓکے پاس آئے اور اُن کے ساتھ حضرت عمر ؓ بھی تھے ۔وہ ان کے پاس نکل کر آئے اور کہا میںنے مذی محسوس کی اور اپنی شرمگاہ کو دھویا اور وضو کیا۔حضرت عمر ؓ نے کہا کیایہ کافی ہے؟ انہوں نے کہا ہاں۔انہوں(حضرت عمرؓ )نے پوچھا کہ آپؓ نے رسول اللہ ﷺ سے یہ سنا ہے ؟ انہوں نے کہا ہاں ۔
حضرت انس بن مالکؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ ہر نماز کے لئے وضو کیا کرتے تھے اور ہم تمام نمازیں ایک وضو سے بھی پڑھ لیا کرتے تھے ۔
فضل بن مبشر نے بیان کیا کہ میں نے حضرت جابر بن عبد اللہؓ کو ایک وضو سے کئی نمازیں پڑھتے دیکھا۔ میں نے پوچھا ، یہ کیا ؟ انہوں نے کہا میں نے رسول اللہ ﷺ کو ایسا کرتے دیکھا ہے اور میں اسی طرح کرتا ہوںجیسے رسول اللہ ﷺ
عَبَّادبن تمیم اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی
حضرت ابو سعید خدریؓ نے بیان کیا کہ نبی
محمد بن عَمرو بن عَطَاء نے بیان کیا کہ انہوں نے کہا میں نے حضرت سائب ؓبن یزید کواپنا کپڑا سونگھتے ہوئے دیکھامیں نے کہا یہ کس وجہ سے ؟ انہوں نے کہا ، میں نے رسول اللہ
سفیان نے زائدہ بن قدامہ سے پوچھا اے ابو صلت !کیا تم نے اس بارہ میں کچھ سنا ہے ۔ انہوں(راوی سفیان) نے حضرت ابن عباسؓ کی یہ روایت سنائی کہ نبی ﷺ رات کو نیند سے اُٹھے، بیت الخلاء گئے اور قضائے حاجت سے فارغ ہوئے۔ پھر اپنا چہرہ اور دونوں ہاتھ دھوئے ، پھر سو گئے ۔
سلیمان بن بریدہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی ﷺ ہر نماز کے لئے وضوکیا کرتے تھے اور فتح مکہ کے دن آپؐ نے تمام نمازیں ایک ہی وضوسے ادا کیں ۔
ابوغُطَیف ھُذَلِی نے بیان کیا کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن عمربن خطابؓ کامسجد میں ایک مجلس میں(خطاب) سنا۔جب نمازکا وقت ہوا توآپؓ کھڑے ہوئے اور وضو کیااور نماز پڑھی پھر اپنی مجلس کی طرف لوٹ گئے۔ پھر جب نماز عصر کا وقت آیا، کھڑے ہوئے اور وضو کیا اور نماز ادا کی پھر اپنی مجلس کی طرف لوٹ گئے۔ جب مغرب کی نماز کا وقت آیا کھڑے ہوئے ،وضو کیا اور نماز ادا کی ، پھر اپنی مجلس کی طرف لوٹ گئے ۔ میں نے کہا اللہ آپؓ کو سلامت رکھے کیا ہر نماز کے وقت وضو کرنافرض ہے یا سنت ؟ انہوں نے فرمایا کیا تم مجھے اور جو میں نے کیااس کو سمجھ گئے ہو؟ میں نے کہا ، ہاں ۔حضرت عبد اللہ بن عمرؓنے فرمایا نہیں ، اگر میں نے صبح کی نماز کے لئے وضو کیا اور بے وضو نہ ہوا ، تو اس کے ذریعہ تمام نمازیں اداکر سکتا ہوںلیکن میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے ، جس نے باوضو ہوتے ہوئے وضو کیا ،اُس کے لئے دس نیکیاں ہیں اور میں تو صرف نیکیوں( کے حصول) میں رغبت رکھتا ہوں ۔
حضرت ابو ہریرہ ؓ نے بیان کیاکہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا وضو واجب نہیں ہے سوائے آوازیا بو کی وجہ سے ۔