بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 400 hadith
حضرت جابرؓ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا یارسول ؐاللہ! میں ٹھنڈے علاقے میں ہوتا ہوں۔ پس غسلِ جنابت کیسے ہو؟رسول اللہ ﷺ نے فرمایا میںتو تین اوک اپنے سر پر (پانی) ڈالتا ہوں ۔
حضرت عائشہ ؓ نے بیان فرمایا کہ رسول اللہ
حضرت عائشہ ؓ نے بیان فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ غسلِ جنابت کرتے ، پھر مجھ سے میرے غسل کرنے سے قبل گرمی حاصل کرتے ۔
حضرت عائشہؓ نے بیان فرمایاکہ رسول اللہﷺ جنبی ہوتے ، پھر سو جاتے جبکہ آپؐ نے پانی کو چھوا نہ ہوتا۔ اس کے بعد اٹھتے اور غسل فرماتے۔
حضرت عائشہؓ نے بیان فرمایا اگر رسول اللہ ﷺ کو اپنے اہل سے حاجت ہوتی تو اسے پورا کرتے اور پھراسی طرح سو جاتے اور آپؐ نے پانی کوچھوا نہ ہوتا۔
حضرت عائشہ ؓ نے بیان فرمایاکہ جب رسول اللہ ﷺ سونے کا ارادہ فرماتے اور آپؐ جنبی ہوتے تو نماز کے وضو کی طرح وضو کرتے ۔
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ حضرت عمرؓ بن خطاب نے رسول اللہ ﷺ
حضرت ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ وہ رات کو جنبی ہوتے تھے اور سونے کا ارادہ کرتے ۔ رسول اللہ ﷺنے اُنہیں ارشاد فرمایا کہ وہ وضو کریں پھر سوجائیں ۔
حضرت عائشہؓ بیان فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جنبی ہوتے تو اسی طرح سو جاتے اور پانی کونہ چھوتے ۔ سفیان کہتے ہیں میں نے ایک دن یہ روایت بیان کی تو اسماعیل نے مجھے کہا جوان!اس روایت کو کسی بات سے تقویت دی جائے۔