بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 400 hadith
حضرت ابو سعیدخدری ؓنے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا جب تم میں سے کوئی اپنی بیوی کے پاس جائے اور پھر دوبارہ جانے کا ارادہ کرے تو وضو کر لے ۔
حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ ایک ہی غُسل میں اپنی ازواجِ مطہرات کے پاس سے ہو آتے۔
حضرت انسؓ نے بیان کیاکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کے لئے غسل کا پانی رکھا۔ آپؐ نے اپنی تمام بیویوں کے پاس سے ایک ہی رات میں ہو آنے کے بعد (ایک )غسل فرمایا۔
حضرت جابربن عبد اللہ ؓنے بیان کیاکہ نبی ﷺ سے جنبی کے بارے میں پوچھا گیا کیا وہ سوسکتا ہے یا کھا سکتا ہے، یا پی سکتاہے؟ آپ
حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ جب کھانے کا ارادہ فرماتے اور جنبی ہوتے تو اپنے دونوں ہاتھ دھولیتے۔
حضرت ا بن عمرؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا قرآن کو جنبی اور حائضہ نہیں پڑھتے۔
ابو رافع سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ایک ہی رات میںا پنی تمام بیویوں کے پاس سے ہو آئے اور اُن میں سے ہر ایک کے پاس(جانے کے بعد) غسل کیا۔ آپؐ سے عرض کیا گیایا رسولؐ اللہ! آپؐ ایک ہی غسل کیوں نہیں کرلیتے ۔ آپؐ نے فرمایا یہ طریق زیادہ پاکیزہ اور زیادہ عمدہ اور زیادہ صفائی کا موجب ہے ۔
حضرت عائشہؓ نے بیان فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ جب کھانے کا ارادہ فرماتے اور آپؐ جنبی ہوتے تو وضو فرمالیتے۔
حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے بیان فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ بیت الخلاء میں جاتے اور قضائے حاجت سے فارغ ہوتے پھر باہر آتے توآپؐ ہمارے ساتھ روٹی اور گوشت تناول فرماتے اور قرآن مجید پڑھتے اور آپؐ کوقرآن (پڑھنے سے) کوئی چیز نہ روکتی سوائے جنابت کے۔کبھی راوی نے (لَایَحْجُبُہُ کی بجائے) لَا یَحْجُزُہُ کہا۔