بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 400 hadith
عمران بن طلحہ اپنی والدہ حضرت حمنہؓ بنت جحش سے روایت کرتے ہیں کہ وہ رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں مستحاضہ تھیں۔وہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا کہ مجھے استحاضہ کا بہت ہی زیادہ خون آتا ہے ۔ آپؐ نے انہیں فرمایا روئی رکھ لیا کرو۔ اُنہوں نے آپؐ سے عرض کیا کہ وہ اس سے کہیں زیادہ ہے اور بہت بہتا ہے ۔ آپؐ نے فرمایا کپڑا باندھو اور ہر مہینے کے چھ یا سات دن حیض (کے ایام کے طور پر) شمار کرو ، جو اللہ کے علم میں ہے۔ پھر اچھی طرح سے غسل کرواور نماز پڑھو اور روزے رکھو تئیس یا چوبیس دن اور ظہر کو ذرا دیر سے اور عصر کو ذرا جلدی پڑھو(یعنی دونوں کو جمع کرکے) اور ان دونوں نمازوں کے لئے ایک غسل کرو اور مغرب کو ذرادیر سے اور عشاء کو جلدی پڑھو(یعنی دونوں کو جمع کر کے) اور ان دونوں کے لئے بھی ایک غسل کرو۔ دونوں امروں میں سے یہ طریق مجھے زیادہ پسند ہے ۔
حضرت اسماء بنت ابی بکر صدیق ؓنے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ سے حیض کے خون کے بارہ میں پوچھا گیا جو کپڑے کو لگ جائے۔ آپؐنے فرمایا اُسے کھُرچواور دھولو اور اس میں نماز پڑھ لو۔
حضرت عائشہ ؓ فرما تی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے ارشاد فرمایا، مسجد سے چھوٹی چٹائی مجھے پکڑادو ۔میں نے عرض کیا کہ میں تو حائضہ ہوں۔آپؐ نے فرمایا حیض تیرے ہاتھ میں تو نہیں ۔
حضرت عائشہ ؓنے بیان فرمایا کہ نبی ﷺ اپنا سرمبارک میرے قریب کر دیتے جبکہ میں حائضہ ہوتی اور حضور
حضرت عائشہ ؓ نے بیان فرمایاکہ رسول اللہ ﷺ اپنا سر مبارک میری گود میں رکھتے اور میں حائضہ ہوتی اور آپؐ قرآن پڑھتے ۔
حضرت عائشہؓ نے بیان فرمایا کہ ہم میں سے جب کوئی حائضہ ہوتی تو نبی ﷺ اسے فرماتے کہ وہ کپڑا باندھ لے۔ پھر اس کے ساتھ بدن سے بدن لگالیتے تھے۔
حضرت ام قیس بنت محصن ؓنے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺسے حیض کے خون کے بارہ میں پوچھا جو کپڑے کو لگ جائے۔آپؐ نے فرمایا اسے پانی اور بیری ( کے پتوں) سے دھو لیا کرو اور اسے رگڑ واگرچہ کسی لکڑی سے٭ ۔
حضرت عائشہؓ نے بیان فرمایا کہ ہم میں سے جب کوئی حائضہ ہوجاتی تو نبی ﷺ اس کے حیض کی شدت(کے ایام) میں فرماتے کپڑا باندھ لواوراس کے ساتھ لیٹ جاتے اور تم میں سے کون اپنی خواہش پر ضبط رکھ سکتا ہے جس طرح رسول اللہ ﷺ اپنی خواہش پرضبط رکھتے تھے۔