بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 400 hadith
حضرت ام عطیہؓ نے بیان کیاکہ ہم گدلے پانی اور زردی کو کچھ نہیں سمجھتی تھیں ۔
حضرت ام سلمہ ؓ نے بیان فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں نفاس والی عورت چالیس دن بیٹھا کرتی اورہم اپنے چہروں پر ’’ورس‘‘ ( بوٹی) چھائیوں کے لئے مَلتی تھیں۔
حضرت انسؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے نفاس والی عورت کے لئے چالیس دن کی مدت مقرر کی سوائے اس کے کہ وہ طُہر کو اس سے پہلے پالے ۔
حضرت ابن عباسؓ نے بیان کیا کہ اگر کوئی مرد اپنی عورت سے ازدواجی تعلقات قائم کرلے اور وہ حائضہ ہو تونبی ﷺنے اسے حکم دیا ہے کہ نصف دینار صدقہ کرے ۔
حضرت عبد اللہ بن سعدؓ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ
حضرت عائشہ ؓ نے بیان فرمایارسول اللہ ﷺ نماز پڑھ رہے ہوتے تھے، میں آپؐ کے ایک طرف ہوتی اورمیں حائضہ ہوتی اور میرے اوپر میری چادر ہوتی اور اُس کا کچھ حصہ آپؐ پرہوتا ۔
حضرت میمونہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے نماز پڑھی اور آپؐ پر چادر تھی۔ اس کا کچھ حصہ آپؐ پر اور کچھ حصہ اُن (حضرت میمونہؓ) پر تھاجبکہ وہ حائضہ تھیں ۔
مُعَاذَۃ سے روایت ہے کہ ایک عورت نے حضرت عائشہ ؓ سے سوال کیا حائضہ (بالوں کو) رنگ سکتی ہے؟انہوں(حضرت عائشہ ؓ)نے فرمایا ہم نبی
حضرت عائشہ ؓسے روایت ہے کہ نبی ﷺ اُن کے پاس تشریف لائے۔ اُن (حضرت عائشہؓ) کی خادمہ چھپ گئی۔ نبی ﷺ نے فرمایا( یہ) بالغ ہو گئی ہے ؟ اُنہوں نے عرض کیاجی ہاں۔حضور ﷺ نے اس کے لئے اپنے عمامہ سے ایک ٹکڑا پھاڑا اور فرمایا اس سے سر کو ڈھانپو۔
حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا اللہ بالغ (لڑکی) کی نماز بغیر اوڑھنی کے قبول نہیں کرتا ۔