بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 400 hadith
حضرت علی ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا نہ نظر آنے والی ضررر ساں چیزوں اور بنی آدم کی کمزوریوں میں جب وہ ٹائلٹ میں داخل ہوتو حفاظت کاذریعہ یہ ہے کہ کہے بسم اللہ۔
حضرت انس بن مالکؓ نے بیان کیا کہ جب رسول اللہ ﷺ بیت الخلاء میں داخل ہوتے توکہتے اَعُوْذُبِاللّٰہِ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ: میں( ظاہری) گندوں اور( باطنی) گندگیوں سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں۔
حضرت انس بن مالکؓ نے بیان کیا کہ نبی ﷺ جب بیت الخلاء سے نکلتے تو کہتے تمام تعریف اللہ ہی کے لئے ہے ، جس نے مجھ سے تکلیف کو دور کیا اور عافیت بخشی ۔
حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ اللہ کا ذکراپنے تمام اوقات میں کیا کرتے تھے ۔
حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ جب بیت الخلاء میں داخل ہوتے اپنی انگوٹھی اتار دیتے ۔
حضرت حذیفہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ایک قوم کے کوڑا پھینکنے کی جگہ پر آئے اوروہاں کھڑے ہوکر پیشاب کیا۔
حضرت ابو امامہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا تم میں سے کوئی بیت الخلاء میں داخل ہونے کے وقت یہ کہنے سے رہ نہ جائے کہ اے اللہ ! میں گندے ، نجس ، خبیث، گندہ کرنے والے شیطان جو دھتکارا ہواہے، سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔ایک روایت میں مِنَ الْرِّجْسِ النَّجِسِ کے الفاظ نہیں ہیں ۔
یوسف بن ابی بردہ نے بیان کیا کہ میں نے اپنے باپ کو کہتے ہوئے سنا کہ میں حضرت عائشہؓ کے پاس گیا اور اُن کو یہ کہتے ہوئے سُنا کہ رسول اللہ ﷺ بیت الخلاء سے نکلتے تو یہ دعا پڑھتے غُفْرَانَکَ تیری مغفرت چاہتا ہوں ۔
حضرت عبد اللہ بن مغفل ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تم میں سے کوئی ہرگز اپنے نہانے کی جگہ پر پیشاب نہ کرے کیونکہ عموماً وسوسے اُسی سے ہوتے ہیں۔ ابو عبد اللہ بن ماجہ نے کہا کہ میں نے محمد بن یزید کو کہتے ہوئے سنا اور انہوں نے علی بن محمد بن طنافسی کو کہتے ہوئے سنا کہ یہ صرف گڑھے کی بات ہے ، آج تو نہیں ۔( آج کل) لوگوں کے غسل خانے چاک چونہ ، صاروج ٭ تارکول کے ہیں۔ اگر کوئی پیشاب کرے اور پانی بہادے تو اس میں کوئی حرج نہیں ۔
حضرت مغیرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ایک قوم کے کوڑا پھینکنے کی جگہ پر آئے اور کھڑے ہوئے پیشاب کیا ۔