بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 128 hadith
305a
حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہﷺ جنبی ہونے کی حالت میں سونے کا ارادہ فرماتے تو سونے سے قبل نماز کے وضوء کی طرح وضوء کر لیتے۔
صحیح مسلم, كتاب الحيض, باب نمبر ۴۰, حدیث نمبر ۴۵۲, جلد نمبر صفحہ نمبر ۷۰306b
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ حضرت عمرؓ نے نبیﷺ سے پوچھا کہ کیا ہم میں سے کوئی جنبی ہونے کی حالت میں سو سکتا ہے؟ آپؐ نے فرمایا ہاں، چاہیے کہ وضوء کرلے پھر سوئے پھر جب چاہے غُسل کرے۔
306c
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ حضرت عمرؓ نے رسول اللہﷺ کی خدمت میں عرض کیا کہ ان کو رات کو جنابت ہوتی ہے۔ رسول اللہﷺ نے آپؓ سے فرمایا کہ وضوء کرو، اپنی شرمگاہ کو دھوڈالو پھر سو سکتے ہو۔
309
حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ ایک ہی غسل میں اپنی ازواج مطہرات کے پاس سے ہو آتے تھے۔
صحیح مسلم, كتاب الحيض, باب نمبر ۴۰, حدیث نمبر ۴۵۹, جلد نمبر صفحہ نمبر ۷۳305b, 305c
حضرت عائشہؓ سے روایت ہے وہ فرماتی ہیں کہ جب رسول اللہﷺ جنبی ہوتے اور کھانے یا سونے کا ارادہ فرماتے تو نماز کے وضوء کی طرح وضوء فرماتے۔
306a
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ حضرت عمرؓ نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ! کیا ہم میں سے کوئی جنبی ہونے کی حالت میں سو سکتا ہے؟ آپؐ نے فرمایا ہاں جب وضوء کر لے۔
307a, 307b
حضرت عبداللہ بن ابی قیس کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہؓ سے رسول اللہﷺ کے وتر کے بارہ میں سوال کیااور راوی نے یہ حدیث بیان کی۔ (راوی نے کہا) میں نے پوچھا کہ رسول اللہﷺ جنابت کی حالت میں کیا کرتے تھے؟ کیا سونے سے قبل غسل فرماتے تھے یا غسل سے پہلے سو جاتے تھے؟ آپؓ (حضرت عائشہؓ ) نے فرمایا کہ آپؐ دونوں طرح کرلیتے تھے۔ کبھی غسل کرتے اور سوجاتے، کبھی وضوء کرتے پھر سوتے۔ میں نے کہا سب تعریف اللہ ہی کے لئے ہے جس نے اس معاملہ میں اتنی وسعت رکھی۔
308
حضرت ابو سعید خدریؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی اپنی بیوی کے پاس جائے اور پھر دوبارہ جانے کا ارادہ ہو تو اسے چاہیے کہ وضوء کرلے۔ راوی ابو بکرنے اپنی روایت میں مزید کہاکہ دونوں کے درمیان وضوء ہے۔
310
اسحاق بن ابی طلحہؓ نے کہا مجھے حضرت انس بن مالکؓ نے بتایا۔ کہتے ہیں کہ اسحاق کی دادی حضرت امّ سلیمؓ رسول اللہﷺ کے پاس آئیں۔ انہوں نے اس وقت جبکہ حضرت عائشہؓ آپؐ کے پاس تھیں عرض کیا کہ یا رسول اللہ! عورت وہ دیکھتی ہے جو مرد دیکھتا ہے اور اپنے آپ میں وہ دیکھتی ہے جو مرد اپنے آپ میں سوتے ہوئے دیکھتا ہے۔ حضرت عائشہؓ نے فرمایا کہ اے امّ سلیم ! اللہ تیرا بھلا کرے، تونے عورتوں کو شرمندہ کر دیا۔ حضورؐ نے حضرت عائشہؓ سے فرمایا بلکہ تم نے، اللہ تیرا بھلا کرے ہاں اے ام سلیم! اگر ایسا دیکھے تو اسے چاہیے کہ وہ غسل کرے۔
311
حضرت قتادہؓ سے روایت ہے کہ حضرت انس بن مالکؓ نے انہیں بتایا حضرت ام سلیمؓ نے بیان کیا کہ انہوں نے نبیﷺ سے اس عورت کے بارہ میں سوال کیا جو اپنی نیند میں وہ دیکھے جو مرد دیکھتا ہے۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جب عورت یہ دیکھے تو اسے چاہیے کہ وہ غسل کرے۔ حضرت ام سلیم ؓ کہتی ہیں ٭میں اس سے جھجک گئی۔ انہوں نے کہا کیا ایسا ہوتا ہے؟ اس پر اللہ کے نبیﷺ نے فرمایا ہاں (اگر ایسا نہ ہو تو) مشابہت کہاں سے ہو؟ مرد کا پانی گاڑھا سفید ہوتا ہے اور عورت کا پانی پتلا اور پیلا ہوتا ہے۔ پس دونوں میں سے جو غالب آجائے یا سبقت لے جائے تو اس سے مشابہت ہو جاتی ہے۔