بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 240 hadith
یزید کہتے ہیں کہ حضرت سلمہؓ (بن اکوع)اس ستون کے پاس نماز پڑھنے کا اہتمام کرتے جو قرآن مجید رکھنے کی جگہ کے قریب ہے۔ وہ کہتے ہیں میں نے ان سے کہا اے ابو مسلم میں آپؓ کو دیکھتا ہوں کہ آپؓ اس ستون کے پاس نمازکا اہتمام کرتے ہیں توانہوں نے کہا میں نے نبیﷺ کودیکھا کہ آپؐ اس کے پاس نماز پڑھنے کا اہتمام فرماتے تھے۔
حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ نبی
حضرت عائشہؓ سے روایت ہے آپؓ بیان کرتی ہیں کہ نبیﷺ رات کواپنی تمام نماز ادا فرماتے اور میں آپؐ کے اور قبلہ کے درمیان (لیٹی ہوئی) ہوتی تھی، پھر آپؐ جب وتر (پڑھنے) کا ارادہ فرماتے تو مجھے جگا دیتے اور میں بھی وتر پڑھتی۔
حضرت عائشہؓ سے روایت ہے آپؓ فرماتی ہیں کہ میں رسول اللہﷺ کے سامنے سو رہی ہوتی اور میرے پاؤں آپؐ کے سامنے ہوتے تھے۔ جب آپؐ سجدہ کرتے تو مجھے چھوتے اور میں اپنے پاؤں کھینچ لیتی اور جب آپؐ کھڑے ہوتے پھر میں ان کو پھیلا دیتی، نیز آپؓ نے فرمایا کہ ان دنوں گھروں میں چراغ نہیں ہوتے تھے۔
حضرت ابو ذرؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی نماز پڑھنے کے لئے کھڑا ہو تو اگر اس کے سامنے کجاوے کے پچھلے حصے جتنا ہوتو وہ اسے سترہ بنا لے لیکن اگر اس کے سامنے کجاوے کے پچھلے حصہ جتنا نہ ہوتو اس کی نماز گدھا، عورت اور سیاہ کتّا توڑ دیں گے، میں نے پوچھا اے ابو ذر سیاہ کتے کاسرخ کتے سے اور زرد کتے سے (فرق کا) کیا معاملہ ہے؟ وہ کہنے لگے اے میرے بھائی کے بیٹے جس طرح تم نے مجھ سے پوچھا ہے میں نے بھی رسول اللہﷺ سے سوال کیا تھا تب آپؐ نے فرمایا کہ سیاہ کتا شیطان ہے۔ (شریر ہوتاہے)۔
عروہ بن زبیر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عائشہؓ نے کہا کہ نماز کو کیا چیز توڑتی ہے؟ وہ کہتے ہیں کہ ہم نے کہا کہ عورت اور گدھا۔ اس پر آپؓ نے فرمایاکہ عورت تو کوئی بُراجانورہوئی! یقینًا میں نے اپنے تئیں دیکھا ہے کہ میں رسول اللہﷺ کے سامنے جنازے کے رکھنے کی طرح(لیٹی ہوئی) ہوتی اور آپؐ نماز پڑھ رہے ہوتے۔
مسروق حضرت عائشہؓ سے روایت کرتے ہیں کہ آپؓ (حضرت عائشہؓ ) کے پاس ان چیزوں کا ذکر ہوا جو نماز توڑتی ہیں کتا، گدھا اور عورت۔ اس پر حضرت عائشہؓ نے فرمایا کہ تم نے ہمیں گدھوں اور کتّوں سے مشابہہ بنا دیا ہے۔ خدا کی قسم! میں نے رسول اللہﷺ کونماز پڑھتے دیکھا ہے اور میں تخت پر آپؐ کے اور قبلہ کے درمیان لیٹی ہوتی جب مجھے ضرورت ہوتی تو مجھے پسندنہ ہوتا کہ بیٹھ کر رسول اللہﷺ کو تکلیف دوں۔ چنانچہ میں (تخت کے) پاؤں کی طرف سے سرک کر چلی جاتی
حضرت عائشہؓ سے روایت ہے آپؓ نے فرمایا تم لوگوں نے ہمیں کتّوں اور گدھوں کے برابر کر دیا ہے۔ میں نے اپنے تئیں تخت پر لیٹے ہوئے دیکھا ہے کہ رسول اللہﷺ تشریف لاتے اور تخت کے وسط میں نماز پڑھتے مجھے اس بات سے کراہت ہوتی کہ میں آپؐ کے سامنے آؤں چنانچہ میں تخت کے پایوں کی طرف سے سرکتی ہوئی اپنے لحاف سے باہر آجاتی۔
نبیﷺ کی زوجہ مطہّرہ حضرت میمونہؓ فرماتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نماز پڑھتے تو میں آپؐ کے پہلو میں ہوتی۔ اس حال میں کہ میں حائضہ ہوتی اور بعض اوقات جب آپؐ سجدہ کرتے تو آپؐ کا کپڑا مجھے چھو جاتا۔