بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 240 hadith
ابو قلابہ سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت مالکؓ بن حُویرث کو دیکھاکہ جب وہ نماز پڑھتے تکبیر کے بعد وہ دونوں ہاتھ اٹھاتے، جب رکوع کا ارادہ کرتے تو دونوں ہاتھ اٹھاتے اور جب رکوع سے سر اٹھاتے تو دونوں ہاتھ بلند کرتے۔ انہوں نے بتایا کہ رسول اللہﷺ ایسا کیا کرتے تھے۔
حضرت ابو سلمہ بن عبدالرحمان سے روایت ہے کہ حضرت ابو ہریرہؓ انہیں نماز پڑھاتے تو ہر دفعہ جھکتے اور اٹھتے وقت تکبیر کہتے۔ نماز سے فارغ ہونے کے بعد انہوں نے کہا کہ میں تم لوگوں میں رسول اللہﷺ کی نماز(کی ادائیگی) میں سب سے زیادہ مشابہہ ہوں۔
حضرت ابو سلمہؓ سے روایت ہے کہ حضرت ابوہریرہؓ جب بھی نماز میں اٹھتے اور جھکتے تو تکبیر کہتے ہم نے پوچھا کہ اے ابو ہریرہ! یہ کیسی تکبیر ہے؟ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ
سہیل اپنے والد سے حضرت ابو ہریرہؓ کے بارہ میں روایت کرتے ہیں کہ آپؓ جب بھی (نماز میں ) جھکتے اور اٹھتے تو تکبیر کہتے اور بیان کرتے کہ رسول اللہﷺ ایسا کرتے۔
حضرت مالکؓ بن حویرث سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ جب تکبیر کہتے تو دونوں ہاتھ بلند کرتے یہانتک کہ دونوں ہاتھوں کو اپنے دونوں کانوں تک لے آتے اسی طرح جب رکوع کرتے تو دونوں ہاتھ اٹھاتے اور اپنے دونوں ہاتھوں کو اپنے دونوں کانوں تک لے جاتے جب رکوع سے سر اٹھاتے تو سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ یعنی اللہ نے اس کی سن لی جس نے اس کی حمد کی کہتے اور اسی طرح کرتے۔ قتادہ سے اسی سند سے روایت ہے کہ انہوں نے نبیﷺ کو دیکھا کہ آپؐ نے دونوں ہاتھوں کو اپنے دونوں کانوں کی لو تک بلند کیا۔
حضرت ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ جب نماز پڑھنے لگتے توجب کھڑے ہوتے پھر جب رکوع کرتے تو تکبیر کہتے۔ جب رکوع سے کھڑے ہوتے تو سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ اللہ نے اس کی سن لی جس نے اس کی حمد کی کہتے۔ پھر اسی کھڑے ہونے کی حالت میں کہتے ربنا ولک الحمد: اے ہمارے رب سب تعریف تیرے ہی لئے ہے۔ پھر سجدہ میں جاتے تو تکبیر کہتے سجدہ سے اپنا سر اٹھا تے تو تکبیر کہتے پھر سجدہ میں جاتے وقت تکبیر کہتے پھر سجدہ سے سر اٹھاتے تو تکبیر کہتے پھر ساری نماز میں اسی طرح کرتے یہانتک کہ اسے (نماز) پوری کر لیتے۔ دو رکعتوں کے بعد بیٹھ کر جب کھڑے ہوتے۔ اس وقت بھی تکبیر کہتے پھر حضرت ابو ہریرۃؓ بیان کرتے ہیں کہ میں تم سے نماز میں سب سے زیادہ رسول اللہﷺ سے مشابہہ ہوں۔ ابن شہاب سے روایت ہے کہ مجھے ابوبکر بن عبد الرحمان بن حارث نے بتایا کہ انہوں نے حضرت ابو ہریرہؓ کو کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہﷺ جب نماز کے لئے کھڑے ہوتے تو تکبیر کہتے آگے انہوں نے ابن جریج والی روایت بیان کی لیکن اس میں حضرت ابوہریرہؓ کا یہ قول کہ میں تم سے نماز میں سب سے زیادہ رسول اللہﷺ سے مشابہہ ہوں ذکر نہیں کیا۔ ایک دوسری روایت میں ہے کہ حضرت ابوہریرہؓ کو جب مروان نے مدینہ میں اپنا جانشین مقرر کیا تو آپؓ جب بھی فرض نماز کے لئے کھڑے ہوتے تو تکبیر کہتے آگے انہوں نے ابن جریج والی روایت بیان کی اس روایت میں ہے کہ جب نماز مکمل کرنے کے بعدسلام پھیرتے تومسجد والوں کی طرف ر خ کرتے اور کہتے کہ اس کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے میں تم میں نماز(کی ادائیگی) کے لحاظ سے سب سے زیادہ رسول اللہﷺ کے مشابہ ہوں۔
مُطَرِّف کہتے ہیں کہ میں نے اور حضرت عمرانؓ بن حصین نے حضرت علی بن ابو طالبؓ کے پیچھے نماز پڑھی۔ آپؓ جب سجدہ کرتے تکبیر کہتے جب اپنا سر (سجدہ سے) اٹھاتے تکبیر کہتے جب دو رکعتوں کے بعد کھڑے ہوتے تو تکبیر کہتے۔ جب ہم نما ز سے فارغ ہوئے توانہوں (مطرف) نے کہاکہ حضرت عمرانؓ نے میرا ہاتھ پکڑ لیا اور کہنے لگے کہ انہوں نے ہمیں حضرت محمدﷺ جیسی نماز پڑھائی ہے یا انہوں نے مجھے محمدﷺ کی نماز یاد کرا دی ہے۔
حضرت عبادہ بن صامتؓ سے روایت ہے وہ یہ نبیﷺ تک پہنچاتے تھے کہ جس نے (نماز میں سورۃ) فاتحۃ الکتاب نہ پڑھی تو اس کی نماز نہیں۔
ابن شہاب سے روایت ہے کہ محمودؓ بن ربیع جن کے چہرہ پر ان کے کنوئیں سے رسول اللہﷺ نے کلی کی تھی نے ان کو بتایا کہ حضرت عبادہ بن صامتؓ نے ان کو بتایا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایاکہ جس نے ام القرآن (سورۃ الفاتحہ) نہ پڑھی اس کی نماز نہیں۔