بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 186 hadith
حضرت ابو سعیدؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں نبی ﷺ نے مشکیزوں کو منہ لگا کر پانی پینے سے منع فرمایا ہے۔ زہری کہتے ہیں کہ اِخْتِنَاثُ ھَا یہ ہے کہ اس کا منہ الٹایا جائے اور پھر اس سے پیا جائے۔
حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے کھڑے ہو کر پینے سے منع فرمایا ہے۔
حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے منع فرمایا کہ آدمی کھڑا ہو کر پیئے۔ قتادہ کہتے ہیں ہم نے کہا اور کھانا! وہ کہنے لگے وہ تو اور بُرا ہے یا (کہا) زیادہ خراب ہے۔ ایک اور روایت میں قتادہ کا قول بیان نہیں ہے۔
حضرت ابو سعید خدریؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے کھڑے ہو کر پینے سے منع فرمایا۔
حضرت ابو سعید خدریؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے کھڑے ہو کر پینے سے منع فرمایا ہے۔
ابو غطفان المُرِّی کہتے ہیں انہوں نے حضرت ابو ہریرہؓ کو کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا تم میں سے کوئی بھی کھڑے ہو کر نہ پیئے اور جو بھول جائے تو وہ قے کر دے۔
حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں نے رسول اللہﷺ کو زمزم کا پانی پلایا تو آپؐ نے پیا جبکہ آپؐ کھڑے ہوئے تھے۔
حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے زمزم کا پانی ایک ڈول سے پیا جبکہ آپؐ کھڑے ہوئے تھے۔
حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے زمزم کا پانی پیا اور آپؐ کھڑے ہوئے تھے۔
حضرت ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو زمزم کا پانی پلایا۔ آپؐ نے وہ پیا اور آپؐ کھڑے ہوئے تھے اور آپؐ نے پانی طلب فرمایا اور آپؐ بیت اللہ کے پاس تھے۔ ایک اور روایت میں ہے کہ مَیں آپؐ کے پاس پانی ایک ڈول میں لایا۔