بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 319 hadith
حضرت انسؓ سے روایت ہے نبیﷺ نے فرمایا کہ انصارؓ سے محبت ایمان کی علامت ہے اور ان سے بغض نفاق کی علامت ہے۔
حضرت براءؓ کہتے ہیں نبیﷺ نے انصارؓ کے بارہ میں فرمایا کہ ان سے صرف مؤمن ہی محبت کرتا ہے اور صرف منافق ہی ان سے بغض رکھتا ہے۔ جس نے ان سے محبت کی، اللہ اس سے محبت کرے گا اور جس نے ان سے بغض کیا اللہ ان سے نفرت کرے گا۔
حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جو شخص اللہ اور آخری دن پر ایمان رکھتا ہے، وہ انصارؓ سے بغض نہیں رکھتا۔
حضرت ابو سعیدؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جو شخص اللہ اور آخری دن پر ایمان رکھتا ہے وہ انصارؓ سے بغض نہیں رکھتا۔
حضرت زرّؓ بیان کرتے ہیں کہ حضرت علیؓ نے فرمایا کہ اس ذات کی قسم جس نے دانے کو پھاڑا اور روح کو پیدا کیا، یقینا نبی اُمّیﷺ کا یہ مجھ سے عہد تھا کہ مجھ سے صرف مومن محبت رکھے گا اور صرف منافق مجھ سے بغض رکھے گا۔
حضرت عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ اے عورتوں کے گروہ! تم صدقہ کرو اور کثرت سے استغفار کرو۔ آگ والوں میں بہت زیادہ تعداد میں میں نے تمہیں دیکھا ہے۔ اس پر ان میں سے کسی سمجھ دار عورت نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہمارے اکثر آگ والے ہونے کی کیا وجہ ہے؟ آپؐ نے فرمایا: تم لعن طعن بہت کرتی ہو اور اپنے خاوندوں کی ناشکری کرتی ہو اور ناقص عقل اور ناقص دین رکھتے ہوئے عقل مند پر غالب آتے مَیں نے تم سے زیادہ کسی کو نہیں دیکھا۔ اس نے عرض کیا: یا رسول اللہ! عقل اور دین کے نقصان سے کیا مُراد ہے؟ آپؐ نے فرمایا: جہاں تک عقل کا تعلق ہے وہ یہ ہے کہ دو عورتوں کی گواہی ایک مرد کی گواہی کے برابر ہے اور یہ عقل کا نقصان ہے اور کئی راتیں (ایک عورت) اس طرح رہتی ہے کہ نماز نہیں پڑھتی اور رمضان کے روزے نہیں رکھتی۔ پس یہ دین کا نقصان ہے۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جب ابن آدم سجدہ (کی آیت) پڑھتا ہے اور سجدہ کرتا ہے تو شیطان روتے ہوئے الگ ہو جاتا ہے کہتا ہے کہ وائے ہلاکت اور ابو کریب کی روایت میں ہے (شیطان کہتا ہے) ہائے میری ہلاکت۔ ابنِ آدم کو سجدہ کرنے کا حکم ہوا تو اس نے تو سجدہ کر لیا اور اس کے لئے جنّت ہے اور مجھے سجدہ کرنے کا حکم ہوا اور میں نے انکار کیا۔ پس میرے لئے آگ ہے۔ اعمش نے اس سند سے اس جیسی روایت کی سوائے اس کے کہ اس میں اَبَیْتُ کی جگہ فَعَصَیْتُ کے الفاظ ہیں۔

حضرت جابر بن عبداللہؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ آدمی اور شرک و کفر کے درمیان فرق نماز ترک کرنا ہے۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ سے سوال کیا گیا کہ کون سا عمل افضل ہے؟ آپؐ نے فرمایا: اللہ پر ایمان۔ پوچھا: پھر کون سا؟ آپؐ نے فرمایا: اللہ کی راہ میں جہاد کرنا۔ عرض کیا: پھر کون سا؟ آپؐ نے فرمایا: نیکی سے لبریز حج۔ محمد بن جعفر کی روایت میں ہے۔ آپؐ نے فرمایا: اللہ پر ایمان اس کے رسولؐ پر ایمان۔