بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 171 hadith
سعید بن مسیّب سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میرے باپ ان لوگوں میں سے تھے جنہوں نے اس درخت کے پاس رسول اللہ ﷺ کی بیعت کی تھی راوی کہتے ہیں کہ جب ہم اگلے سال حج کے لئے آئے تو ہمیں اس کی جگہ کا پتہ نہ لگا اگر وہ جگہ تمہیں معلوم ہوگئی ہے تو تم (ان سے) زیادہ جانتے ہو۔
سعید بن مسیّب اپنے والدؓ سے روایت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ لوگ شجرہ والے سال رسول اللہ ﷺ کے پاس تھے۔ وہ کہتے ہیں لیکن اگلے سال وہ اس درخت کو بھول گئے۔
سعید بن مسیّب اپنے والد سے روایت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں نے اس درخت کو دیکھا تھا۔ پھر میں بعد میں اس کے پاس آیا تو اسے نہ پہچان سکا۔
یزید بن ابی عبید جو حضرت سلمہؓ بن اکوع کے آزاد کردہ غلام تھے سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں نے حضرت سلمہؓ سے کہا کہ آپ لوگوں نے حدیبیہ کے دن کس بات پر رسول اللہ ﷺ کی بیعت کی تھی؟ انہوں نے کہا کہ موت پر۔
حضرت عبد اللہؓ بن زید سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ان کے پاس کوئی شخص آیا اور کہا دیکھو یہ حنظلہ کا بیٹا لوگوں سے بیعت لے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کس بات پر؟ اس نے کہا موت پر۔ انہوں نے کہا کہ رسول اللہﷺ کے بعد کسی کی بیعت اس (موت) پر نہیں کروں گا۔
حضرت سلمہؓ بن اکوع سے روایت ہے کہ وہ حجاج کے پاس آئے تو اس نے کہا اے اکوع کے بیٹے تم اپنی ایڑیوں کے بل پھر گئے ہو۔ تم بادیہ میں رہنے لگے ہو۔ انہوں نے کہا نہیں لیکن رسول اللہ ﷺ نے مجھے صحراء میں رہنے کی اجازت دی تھی۔
حضرت مُجاشعؓ بن مسعود سلمی کہتے ہیں کہ میں نبیﷺ کے پاس ہجرت پر بیعت کرنے آیا۔ آپؐ نے فرمایا ہجرت تو ہجرت کرنے والوں کے لئے ہو چکی ہاں مگر اسلام، جہاد اور نیکی کے کاموں پر۔۔۔
حضرت مجاشعؓ بن مسعود سلمی کہتے ہیں کہ میں اپنے بھائی ابو معبد کو فتح (مکہ) کے بعد رسول اللہﷺ کے پاس لایا۔ میں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! اس کی بیعت ہجرت پر لیجئے۔ آپؐ نے فرمایا ہجرت تو ہجرت والوں کے ساتھ ہو چکی۔ میں نے عرض کیا تو آپؐ کس چیز پر اس کی بیعت لیں گے؟ آپؐ نے فرمایا اسلام اور جہاد اور نیکی کے کاموں پر۔ ابو عثمان کہتے ہیں کہ میں ابو معبدؓ سے ملا۔ ان کو حضرت مجاشعؓ کی بات بتائی انہوں نے کہا اس نے ٹھیک کہا۔ ایک اور روایت میں ہے کہ میں ان کے بھائی سے ملا تو انہوں نے کہا مجاشعؓ نے ٹھیک کہا۔ اس روایت میں ابو معبد کا لفظ نہیں ہے۔
حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے فتح کے دن _ فتح مکہ کے _ فرمایا ہجرت نہیں، لیکن جہاد اور نیت ہے اور جب تم سے (اللہ کی راہ میں) نکلنے کے لئے کہا جائے تو نکل پڑو۔
حضرت عائشہؓ سے روایت ہے وہ فرماتی ہیں رسول اللہ ﷺ سے ہجرت کے بارے میں پوچھا گیا۔ آپؐ نے فرمایا فتحِ (مکہ) کے بعد ہجرت نہیں، لیکن جہاد اور نیت ہے اور جب تم سے (اللہ کی راہ میں) نکلنے کے لئے کہا جائے تو نکل پڑو۔