بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 171 hadith
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ لوگ اس بات میں قریش کے تابع ہیں۔ ان کے مسلمان ان کے مسلمان کے اور ان کے کافر ان کے کافر (کے تابع ہیں۔)
حضرت عبداللہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ
ہمام بن منبہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں یہ وہ باتیں ہیں جو حضرت ابو ہریرہؓ نے رسول اللہﷺ سے روایت کرکے بتائیں۔ پھر انہوں نے اس میں سے کچھ احادیث کا ذکر کیا۔ ان میں (سے ایک یہ) ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ لوگ اس بات میں قریش کے تابع ہیں ان کے مسلمان ان کے مسلمان کے اور ان کے کافر ان کے کافر کے تابع ہیں۔
حضرت جابر بن سمرہؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ میں اپنے والد کے ساتھ نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ میں نے آپؐ کو فرماتے ہوئے سنا۔ یہ معاملہ ختم نہیں ہوگا یہاں تک کہ ان میں بارہ خلفاء ہو جائیں۔ وہ (حضرت جابر بن سمرہؓ) کہتے ہیں پھر آپؐ نے کچھ فرمایا جو مجھ پر مخفی رہا۔ میں نے اپنے والد سے پوچھا کہ آپؐ نے کیا فرمایا تھا؟ انہوں نے کہا کہ سب قریش میں سے ہوں گے۔
حضرت جابر بن سمرہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے نبیﷺ کو فرماتے ہوئے سنا لوگوں کا معاملہ چلتا رہے گا یہاں تک کہ ان میں بارہ سردار ہو جائیں۔ پھر نبیﷺ نے ایک بات کہی جو مجھ پر مخفی رہی۔ میں نے اپنے والد سے پوچھا کہ رسول اللہﷺ نے کیا فرمایا تھا؟ انہوں نے کہا کہ سب قریش میں سے ہوں گے۔ ایک اور روایت میں لَا يَزَالُ أَمْرُ النَّاسِ مَاضِيًا کے الفاظ نہیں ہیں۔
حضرت جابر بن سمرہؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے سنا آپؐ نے فرمایا اسلام بارہ خلفاء ہونے تک غالب رہے گا۔ پھر آپ (ﷺ) نے ایک بات کہی جو میں نہ سمجھ سکا۔ میں نے اپنے والد سے کہا کہ آپؐ نے کیا فرمایا تھا؟ انہوں نے کہا کہ وہ سب قریش میں سے ہوں گے۔
حضرت جابر بن سمرہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا یہ معاملہ بارہ خلفاء ہونے تک غالب رہے گا۔ وہ (حضرت جابر بن سمرہؓ ) کہتے ہیں کہ پھر آپؐ نے کچھ فرمایا جو میں سمجھ نہ سکا۔ میں نے اپنے والد سے کہا کہ آپؐ نے کیا فرمایا تھا؟ انہوں نے کہا کہ سب قریش میں سے ہوں گے۔
حضرت جابر بن سمرہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہﷺ کی خدمت میں اپنے والد کے ساتھ گیا۔ میں نے آپؐ کو فرماتے ہوئے سنا یہ دین بارہ خلفاء ہونے تک ہمیشہ غالب اور مضبوط رہے گا۔ پھر آپؐ نے کوئی بات کہی جو لوگوں نے مجھے سننے نہ دی۔ میں نے اپنے والد سے کہا کہ آپؐ نے کیا فرمایا؟ انہوں نے کہا کہ سب قریش میں سے ہوں گے۔
عامر بن سعد بن ابی وقاص سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر بن سمرہؓ کو لکھا اور اپنے غلام نافع کے ہاتھ بھیجا کہ مجھے کوئی ایسی بات بتائیں جو آپؓ نے رسول اللہﷺ سے سنی ہو۔ عامر کہتے ہیں انہوں نے میری طرف لکھا کہ میں نے رسول اللہﷺ سے جمعہ کے دن شام کے وقت جب اسلمی کو رجم کیا گیا تھا سنا۔ آپؐ نے فرمایا دین ہمیشہ قائم رہے گا یہاں تک کہ قیامت آجائے یا فرمایا تم میں بارہ خلفاء ہوں گے۔ وہ سب قریش میں سے ہوں گے۔ میں نے آپؐ کو فرماتے ہوئے سنا کہ مسلمانوں کا ایک چھوٹا گروہ کسریٰ کا سفید محل فتح کرے گا یا کسریٰ کا گھر یا آلِ کسریٰ کا اور میں نے آپؐ کو فرماتے ہوئے سنا کہ قیامت سے پہلے کذّاب ہوں گے۔ ان سے بچو اور میں نے آپؐ کو فرماتے ہوئے سنا کہ جب اللہ تم میں سے کسی کو مال دے تو وہ اپنے نفس سے اور اپنے اہل بیت سے شروع کرے اور میں نے آپؐ کو فرماتے ہوئے سنا کہ میں حوض پر پہلے پہنچا ہوں گا۔