بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 240 hadith
حضرت جابر بن سمرہؓ سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ فجر کی نماز میں ق ٓ وَالْقُرْآنِ الْمَجِیْدِ ق عزّت والے قرآن کی قسم کی تلاوت فرمایا کرتے اور پھر آپؐ کی نماز ہلکی (بھی) ہوتی۔
سماک سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر بن سمرہؓ سے نبی ﷺ کی نماز کے بارہ میں سوال کیا تو انہوں نے بتایا کہ آپؐ ہلکی نماز پڑھاتے اور ان لوگوں کی طرح (کی) نماز نہ پڑھاتے نیز مجھے انہوں (حضرت جابرؓ) نے بتایا کہ رسول اللہ ﷺ فجر کی نماز میں ق ٓ وَالْقُرْآنِ الْمَجِیْدِ اور اس جیسی سورتیں پڑھا کرتے تھے۔
حضرت جابر بن سمرہؓ سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ ظہر کی نماز میں وَاللَّیْلِ اِذَا یَغْشٰی پڑھتے اور عصر میں بھی اس جیسی اور صبح کی نماز میں اس سے زیادہ لمبی۔
حضرت جابر بن سمرہؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ ظہر کی نماز میں سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الْاََعْلٰی پڑھتے اور صبح کی نماز میں اس سے لمبی۔
حضرت ابو بَرزَہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ صبح کی نماز میں ساٹھ سے سو (آیات) کی تلاوت فرماتے۔
حضرت ابو برزہؓ اسلمی سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ فجر کی نماز میں ساٹھ سے سو آیات تک کی تلاوت فرماتے۔
حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت ام فضلؓ بنت حارث نے انہیں ’’وَالْمُرْسَلََاتِ عُرْفًا‘‘ پڑھتے سنا تو انہوں نے کہا میرے پیارے بیٹے! تم نے یہ سورت پڑھ کر مجھے یاد دلا دیا ہے کہ یہ آخری سورت تھی جو میں نے رسول اللہﷺ کو مغرب میں پڑھتے سنا۔ صالح کی روایت میں مزید ہے کہ اس کے بعد آپؐ نے نماز نہیں پڑھائی یہاں تک کہ اللہ عزوجل نے آپؐ کو وفات دے دی۔
محمد بن جبیرؓ بن مطعم اپنے والدؓ سے روایت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں رسول اللہﷺ کو مغرب کی نماز میں سورۃ ’’الطور‘‘ کی تلاوت فرماتے ہوئے سنا۔
حضرت براءؓ نبی ﷺ کے بارہ میں بیان کرتے ہیں کہ آپؐ ایک سفر میں تھے آپؐ نے عشاء کی نماز پڑھائی اور ایک رکعت میں آپؐ نے وَالتِّیْنِ وَالزَّیْتُوْنِ کی تلاوت فرمائی۔
حضرت براء بن عازبؓ سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ عشاء کی نماز ادا کی اور آپؐ نے وَالتِّیْنِ وَالزَّیْتُوْنِ کی تلاوت فرمائی۔